• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شوبز شخصیات کا عوام کو سادگی سے عید منانے کا مشورہ

شائع May 24, 2020
ستاروں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
ستاروں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

ملک کی اہم سیاسی، سماجی، شوبز اور کھیل کی شخصیات نے عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے لوگوں کو سادگی سے عید منانے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں گھر پر رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اس بار عیدالفطر ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور دو دن قبل مسافر طیارے کا حادثہ بھی ہوا تھا۔

ملک میں عید الفطر کی صبح تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 600 سے زائد ہو چکی تھی جب کہ وبا کے باعث 1123 افراد جاں بحق بھی ہوچکے تھے۔

علاوہ ازیں عید الفطر سے دو دن قبل ہی پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے باعث سادگی سے عیدالفطر منائی جا رہی ہے

جہاز حادثے میں کم از کم 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور حادثے سے پورے ملک میں غم کی لہر چھا گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا اور جہاز حادثے کے پیش نظر ملک کی معروف سیاسی، سماجی، شوبز اور کھیل کی شخصیات نے لوگوں کو عید الفطر سادگی سے منانے کا مشورہ دیتے ہوئے جہاز حادثے میں زندگی گنوانے والے افراد اور کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو سادگی سے عید الفطر کی مبارک باد دی اور چاند رات کے موقع پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ میرا نے بھی مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

میرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بار عید الفطر ہمیشہ کی طرح نہیں منائی جائے گی، وہ خوشی کے اس موقع پر طیارہ حادثے میں اپنے پیارے کھو دینے والے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو عید کے موقع پر سماجی دوری اختیار کرنے کا بھی کہا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے بھی عید الفطر کے موقع پر اپنی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کے ساتھ شاعری، صوفی ازم اور دلی سکون حاصل کرنے سے متعلق باتیں بھی کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار ہمایوں سعید نے بھی عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی مداحوں کو کہا کہ جس طرح ہم پورا رمضان عبادت کرتے رہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے، اسی طرح عید کے دن بھی یہی مصروفیات رکھیں تو بہتر ہے اور اس عمل کو معمول بنالیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی قوم کو عید مبارک باد دی اور ساتھ ہی لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جہاں مداحوں کو عید کی مبارک باد دی، وہیں انہوں نے جہاز حادثے کا ذکر بھی کیا اور لکھا کہ جہاں ہم عید منا رہے ہیں، وہیں ہم نے خوشی کے موقع پر بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور والدین کو بھی کھودیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار عاصم اظہر نے بھی عید کے موقع پر مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو سادگی سے عید منانے سمیت جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ عید گزشتہ سالوں آنے والی عیدوں جیسی نہیں ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024