• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان میں مزید 3092 نئے کیسز سے متاثرین ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے—فائل فوٹو: اے پی پی
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے—فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان میں کورونا وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے کیسز میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ملک میں آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 705 ہوگئی جبکہ اموات 4 ہزار 4 تک پہنچ گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج (26 جون) کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3092 نئے کیسز اور 73 اموات سامنے آئیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کو 4 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے تاہم اس دوران 2 ماہ کیسز کی تعداد کم جبکہ 2 ماہ کافی زیادہ رہی۔

26 فروری کو ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے مارچ کے آخر تک ملک میں 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز تھے جبکہ 18 مارچ کو پہلی موت کے بعد اسی ماہ کی 31 تاریخ تک یہ تعداد 26 تک پہنچی تھی۔

اپریل میں کورونا وائرس کے کیسز میں تھوڑا اضافہ ہوا اور یہ 30 تاریخ تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد ہوگئے جبکہ اموات 385 تک پہنچ گئیں۔

مئی کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اچانک اضافہ ہوا اور متاثرین 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے بڑھ گئیں۔

رواں ماہ جون میں کورونا وائرس کی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور گزشتہ 25 روز میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد کیسز اور 1400 سے زیادہ اموات کا اضافہ ہوا۔

آج (26 جون) کو بھی ملک میں کورونا وبا نے مزید لوگوں کو متاثر کیا اور متعدد لوگ لقمہ اجل بھی بن گئے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1150 کیسز اور 27 اموات سامنے آگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار103 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1150 کا نتیجہ مثبت آیا، اس طرح مجموعی کیسز 76 ہزار 318 تک پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1205 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 796 کیسز اور 27 اموات کا اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 796 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 71 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح صوبے میں 27 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 1602 سے بڑھ کر 1629 تک جا پہنچی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 271 نئے کیسز اور 4 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ان نئے متاثرین کے بعد مجموعی کیسز 11 ہزار 981 تک پہنچ گئے۔

مزید یہ اس وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 115 سے بڑھ کر 119 تک پہنچ گئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے مزید 640 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 24 ہزار 943 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 890 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے 170 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 116 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 4 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد بلوچستان میں اموات کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

ادھر گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 33 افراد کو اپنا شکار بنایا۔

اعداد و شمار کے مطابق مزید 33 افراد کے متاثر ہونے سے وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 1365 سے بڑھ کر 1398 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

ملک میں اس وائرس سے اب تک سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے آزاد کشمیر میں مزید 32 افراد متاثر ہوئے۔

ان افراد کے متاثر ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 930 سے بڑھ کر 962 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

مزید برآں ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا جو دیگر مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 861 لوگ کورونا سے شفایاب ہوگئے۔

اس طرح ملک میں مجموعی طور پر اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 81 ہزار 307 سے بڑھ کر 84 ہزار 168 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 197705

اموات: 4004

صحتیاب: 84168

فعال کیسز: 109533

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 76 ہزار 318 ہیں تو وہیں پنجاب میں 71 ہزار 987 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 ہزار 943 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 116 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 1398 اور آزاد کشمیر 962 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1629

سندھ: 1205

خیبرپختونخوا: 890

بلوچستان: 113

اسلام آباد: 119

گلگت بلتستان: 23

آزاد کشمیر: 25


پاکستان میں کورونا وائرس

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک ایک لاکھ 90 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں اموات

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی جس کے بعد 31 مارچ تک اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی تھی۔

تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی میں یہ تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی تھی جبکہ اب تک مجموعی اموات 3700 سے بڑھ گئی ہیں۔

ملک میں ہونے والی پہلی موت سے لے کر اب تک کس روز کتنی اموات ہوئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024