• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

24 قیراط سونے سے تیار کردہ دنیا کا پہلا ہوٹل

شائع July 5, 2020
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

تصور کریں کہ آپ ایسے ہوٹل میں مقیم ہوں جو 'سونے' سے ڈھکا ہوا ہو؟

درحقیقیت یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت بن گیا ہے کیونکہ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں اپنی طرز کا پہلا ہوٹل کھلا ہے، جہاں مہمانوں کو کافی طلائی کپوں میں دی جاتی ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ڈولس بائی وائیندہم ہنوئی گولڈن لیک ایک پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل ہے جس کے 5 ہزار اسکوائر میٹر رقبے کو سونے سے ڈھکی سرامکس ٹائلز سے سجایا گیا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ (مطلب سطح پر ونے کی تہہ جبکہ نیچے اور کوئی میٹریل) ہوٹل ہے اور اس کے ویت نامی مالکان کا اصرار ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی سفری پابندیوں کے باوجود یہاں لوگوں کی آمد بہت زیادہ ہوگی۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

یہ ہوٹل ہونائی کے نواح میں گیانگ وو نامی جھیل کے کنارے پر واقع ہے، جس میں گولڈ پلیٹڈ انفٹنی پول بھی ہے جہاں سے شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہوٹل کی ویب سائٹ میں صحت کے لیے سونے کے فوائد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہاں کھانوں میں بھی کسی حد تک سونے کو شامل کیا جاتا ہے۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہوٹل کے فیس بک پیج میں بتایا گیا 'شاید آپ حیران ہوں کہ آخر 24 قیراط سونا کیوں؟ تو جان لیں کہ یہ ہمارے شہر کی سب سے منفرد عمارت ہے، مکمل باہری حصہ جبکہ اندر کے متعدد حصے بشمول باتھ رومز کی اشیا اور انفٹنی پول 24 قیراط سونے سے مزئین ہیں'۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

درحقیقت انتظامیہ کا تو دعویٰ ہے کہ جگہ جگہ سونے کا استعمال وہاں قیام کرنے والے افراد کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

فیس بک پوسٹس میں بتایا گیا کہ جلد پر سونے کا براہ راست استعمال جوڑوں کے امراض کی شدت میں کمی، سوجن میں کمی، جلد کی نگداشہت، جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول اور مزاج خوشگوار بناتا ہے۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

24 قیراط سونے سے سجے اس ہوٹل کی تعمیر میں 20 کروڑ ڈالرز (33 ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ ہوئے۔

وہاں ایک رات قیام کے لیے ڈھائی سو ڈالرز (لگ بھگ 42 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوں گے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہوٹل کی ملکیت رکھنے والے ہوا بنا گروپ کے چیئرمین ناگینو ہوو ڈونگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہوٹل عام افراد کو وہاں قیام کرنے پر بہت زیادہ امیر ہونے کا احساس دلانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گولڈ پلیٹنگ کو مقامی طور پر خریدا گیا جس سے تعمیر کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی 'ہمارے گروپ کی ایک فیکٹری ہے جہاں گولڈ پلیٹنگ ہوتی ہے، تو ہمارے آلات اور فرنیچر کی لاگت کافی کم رہی'۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024