• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستان میں 2 لاکھ 48 ہزار 135 کورونا کیسز، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

شائع July 11, 2020 اپ ڈیٹ July 13, 2020
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے جو کہ حوصلہ افزا اور اب تک ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 135 جبکہ اموات 5 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 2670 نئے کیسز اور 64 اموات کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 4 ہزار 42 افراد شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد میں گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی ایک وجہ ٹیسٹنگ کا کم ہونا بھی ہے۔

تاہم صحتیاب افراد کی تعداد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ فعال مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے کیونکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

آج (11 جولائی) کو بھی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات رپورٹ ہوئیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 452 نئے کیسز اور 34 اموات کا اضافہ سامنے آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 815 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 452 میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس طرح صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 820 تک پہنچ گئی۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا ہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 افراد جان سے گئے اور مجموعی اموات 1747 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

پنجاب اس وقت اموات کے حساب سے پہلے جبکہ کیسز میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 730 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی کیسز 85 ہزار 991 تک جاپہنچی۔

اس کے علاوہ 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں کیسز کی مجموعی تعداد 1985 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 98 نئے مریض اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے 98 کیسز کے بعد وہاں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 13 ہزار 927 ہوگئی۔

مزید یہ کہ ایک فرد کی موت سے اب تک اسلام آباد میں وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 147 تک پہنچ گئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 303 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 30 ہزار 78 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 13 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں وائرس سے اموات کی تعداد 1087 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ہفتہ کو کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔

بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہی ہے۔

گلگت بلتستان

ملک میں دوسرے نمبرپر سب سے کم متاثر علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 مریض اور 2 اموات کا اضافہ ہوا۔

سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 11 نئےمریضوں کے بعد وہاں مصدقہ کیسز 1630 ہوگئے۔

اس کے علاوہ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں اموات 36 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

ملک کا اب تک سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد کچھ حد تک بڑھتی نظر آرہی ہے اور وہاں مزید 17 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بنا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 47 افراد کے سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 532 ہوگئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فرد کی موت نے وہاں اموات کی تعداد کو 42 تک پہنچا دیا۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افرا کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جو دیگر مریضوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 42 مریض مکمل شفا یاب ہوئے۔

جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 134 تک جاپہنچی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 248135

اموات: 5170

صحتیاب: 153134

فعال کیسز: 89831

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 3 ہزار 820 ہیں تو وہیں پنجاب میں 85 ہزار 991 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 30 ہزار 78 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 157 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں 1630 اور آزاد کشمیر 1532 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1985

سندھ: 1747

خیبرپختونخوا: 1087

بلوچستان: 126

اسلام آباد: 147

آزاد کشمیر: 42

گلگت بلتستان: 36


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 5 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024