• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید، 8 زخمی

شائع July 14, 2020
زخمی جوانوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو
زخمی جوانوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر وادی گیچَک کے قریب فائرنگ کی گئی۔

زخمی جوانوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

19 مئی کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے 2 مختلف واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: دہشت گردی کے 2 واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں گزشتہ رات فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔

8 مئی کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) جنوبی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پاک ۔ ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دو بلیدہ سے پیٹرولنگ کرکے واپس آرہی تھی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: دھماکے میں ایک فوجی شہید، 3 زخمی ہوگئے

6 مئی کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار ظفر اور سپاہی آصف کے نام سے ہوئی۔

نامعلوم سمت سے فائر ہونے والا یہ میزائل میر علی کے قریب ادیک گاؤں میں ایک چیک پوسٹ پر آ گرا تھا۔

قبل ازیں 20 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر دور ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024