• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی میں کل سے بارشیں، گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

شائع July 16, 2020
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا اسپیل ایک سے 2 روز تک جاری رہے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا اسپیل ایک سے 2 روز تک جاری رہے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 17 جولائی (بروز جمعہ) کی دوپہر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ بارشوں کا نیا اسپیل ایک سے 2 روز تک جاری رہے گا اور بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے کہا تھا کہ بارشوں کا دوسرا اسپیل 15 جولائی سے شروع ہوگا لیکن پھر صورتحال تبدیل ہوگئی اور اب لگ رہا تھا کہ یہ 20 جولائی کے بعد شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اب بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بھارتی رن آف کچھ کے قریب موجود ہے جو پہلے اسپیل کے وقت بھی تقریباً اسی علاقے میں موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر، بدین اور ٹھٹہ سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آج (جمعرات کی) رات سے کراچی کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کل سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش، کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے لیکن کل ہونے والی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کافی کمی آئے گی۔

خیال رہے کہ 6 جولائی کو کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ شہر کے اکثر علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں پہلے روز سب سے زیادہ بارش صدر میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ناظم آباد میں 22 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 10 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور میں 12 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن میں 6 ملی میٹر، لانڈھی میں 3.1 ملی میٹر، سرجانی میں 1.2 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، 6 افراد جاں بحق، بیشتر علاقوں سے بجلی غائب

کراچی میں مسلسل 3 روز تک بارش ہوئی تھی اور تیسرے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024