• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رونگٹے کھڑے ہونے کی اصل وجہ سائنسدانوں نے جان لی

شائع July 23, 2020 اپ ڈیٹ July 24, 2020
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اکثر کسی منظر یا فلم کے سین کو دیکھتے ہوئے جلد میں حرکت محسوس ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں؟

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اب سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔

مزید پڑھیں : یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی

ویسے جانوروں میں یہ بال یا رونگٹے انہیں سردی سے بچاتے ہیں مگر انسانوں میں یہ بظاہر کسی فائدے کے نظر نہیں آتے، تو ان کی وجہ کیا ہے؟

اس جواب امریکا کی معتبر ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دیا ہے جن کے خیال میں انہوں نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے۔

ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلیات کی جو اقسام رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتی ہیں وہ بالوں کی جڑوں اور بالوں کے اسٹیم سیلز کو ریگولیٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جلد کے اندر جو مسلز رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں وہ بالوں کی جڑوں کے اسٹیم سیلز سے اعصابی رابطے میں پل کے لیے ضروری ہیں۔

یہ اعصاب سردی میں مسلز کے کھچاؤ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور کچھ وقت کے لیے رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کے ساتھ طویل المعیاد بنیادوں پر نئے بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتے ہیں۔

جریدے جرنل سیل میں شائع تحقیق چوہوں پر تجربات کے دوران محققین نے خلیات کی مختلف اقسام اور اسٹیم سیلز کے درمیان تعلق کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جانا اور دیکھا کہ باہری ماحول سے ان میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ہمیشہ سے اسٹیم سیلز کے باہری تحرک کے حوالے سے رویوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جلد کا اپنا ایک مسحور کن نظام ہے، اس میں متعدد اسٹیم سیلز خلیات کی مختلف اقسام کو متحرک کرتے ہیں، وہ ہمارے جسم اور باہری دنیا کے درمیان تعلق کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں ہم نے ہم نے جانا کہ اسٹیم سیلز کا دوہرا نظام کس طرح کام کرتا ہے جو نہ صرف مستحکم خلیات کو ریگولیٹ کرتے ہیں بلکہ باہری درجہ حرارت سے بھی اسٹٰم سیلز کے رویے میں فرق آتا ہے۔

متعدد اعضا 3 اقسام کے ٹشوز سے بنے ہوتے ہیں اور جلد میں یہ تینوں ایک خصوصی انتظام کے تحت منظم ہوتے ہیں جن میں سیمپھتک اعصاب بھی شامل ہیں جو جسم کے باہری ردعمل کو کنٹرول کرنے والے اعصابی نظام کا حصہ ہیں، جو ایک ننھے مسل سے جڑے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟

یہ مسل بالوں کی جڑوں سے منسلک اسٹیم سیلز سے جڑے ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے اہم ہیں۔

یہی رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بھی بنتا ہے جو جسم میں ٹھنڈ کی لہر کو اعصابی سگنل کے طور پر بھیجتی ہے جس پر مسل ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کھچاؤ محسوس کرتا ہے اور ننھے بالوں کو کھڑا کردیتا ہے۔

جلد کے اندر الیکٹرون مائیکرو اسکوپی سے جائزہ لینے پر محققین نے دریافت ککیا کہ یہ اعصاب نہ صرف مسلز سے منسلک ہوتے ہیں بلکہ بالوں کی جڑوں کے اسٹیم سیلز سے براہ راست تعلق بھی بنااتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024