• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا: اہم شہروں میں وفاقی ایجنٹس بڑھانے پر احتجاج، ایک شخص ہلاک

شائع July 27, 2020
ہم نامعلوم ایجنٹوں کو لوگوں کو سڑکوں سے اٹھانے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، میئر شکاگو—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہم نامعلوم ایجنٹوں کو لوگوں کو سڑکوں سے اٹھانے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، میئر شکاگو—فائل فوٹو: اے ایف پی

سیئٹل: امریکا کے مرکزی شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی ایجنٹس کے منصوبے کے تحت 'اضافے' پر عوام کے غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی کے اظہار کے لیے پورے ملک میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ ٹیکساس میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نسل پرستی اور پولیس کے جبر کے خلاف مظاہرے، غیر مسلح افریقی نژاد امریکی جارج فلائیڈ کی مینیاپولیس میں دو ماہ قبل ہونے والی ہلاکت کے بعد اس وقت سامنے آئے جب امریکی صدر کو دوبارہ انتخابات کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور وہ 'امن و امان' کے حوالے سے ایک مہم چلارہے ہیں۔

انہیں شکاگو کے لوری لائٹ فوٹ کی طرح بڑے شہر کے میئرز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مزید یہ کہ ان میں سے بہت سے ڈیموکریٹس ٹرمپ پر سیاسی فائدے کے لیے اس مسئلے کو بڑھاوا دینے کا الزام لگارہے ہیں۔

لوری لائٹ فوٹ نے سی این این کے پروگرام میں کہا ہے کہ 'میں نے بہت سخت لکیر کھینچی ہے، ہم اپنے شہر میں فوج کو اجازت نہیں دیں گے'۔

مزید پڑھیں: امریکا: احتجاج کے دوران طاقت کے غیر ضروری استعمال پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نامعلوم ایجنٹوں کو لوگوں کو سڑکوں سے اٹھانے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور ان کو تحویل میں رکھنے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے'۔

علاوہ ازیں مظاہرین نے آسٹن، ٹیکساس سمیت کینٹکی میں لوئز ول، نیویارک میں عماہا، نیبراسکا، کیلیفورنیا میں اوکلینڈ اور لاس اینجلس، اور ورجینیا میں رچمنڈ میں مارچ کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کے وسطی علاقے میں ایک احتجاج کے دوران ہفتہ کی رات ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مائیکل کیپوچیانو نامی ایک عینی شاہد نے آسٹن کے سرکاری اخبار کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار سوار شخص نے سڑک کا رخ کیا جہاں مظاہرین جمع تھے اور وہ ہجوم کی طرف ہی گاڑی لے گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی نعرے لگاتے مظاہرین سے گھر گئی اور ایک شخص رائفل لے کر گاڑی کے قریب پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ 'اس کے بعد ڈرائیور نے کار کی کھڑکی سے بندوق نکالی اور کئی گولیاں چلائیں، رائفل سے اس شخص پر حملہ کیا اور گاڑی بھگادی'۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص زیر حراست ہے اور تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔   دوسری جانب سیئٹل میں پولیس نے پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے یوتھ ڈیٹنشن سہولت کی تعمیراتی سائٹ پر ایک ٹریلر کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پولیس نے 45 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین نے ٹریلر کے ٹائر پھاڑے اور اس کی کھڑکیاں توڑ دیں جس کے بعد پولیس ردعمل دینے کا اعلان کرنے، مرچوں کے اسپرے اور آنسو گیس شیل کے ذریعے سڑکوں کو صاف کرنے پر مجبور ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024