• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'ارطغرل غازی' کی پاکستانیوں کو جشنِِِ آزادی کی مبارکباد

شائع August 14, 2020
اداکار نے استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا — اسکرین شاٹ
اداکار نے استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا — اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے پاکستانی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

اداکار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا کی دعوت پر ترکی کے شہر استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں بلال خانا پاشا نے کہا کہ ہم یوم آزادی پر اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انجین التان دوزیتان کے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کی مبارکباد

انہوں نے مزید کہا کہ ارطٖغرل کے کردار جلد پاکستان میں ہوں گے۔

استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا نے اس موقع پر انجین التان دوزیتان کو تحفے کے طور پر ایک کتاب بھی پیش کی۔

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین آلتان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انجین التان دوزیتان نے اردو میں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘

پی ٹی وی نے ارطغرل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انجین التان دوزیتان کو اپنے کردار ارطغرل غازی سے پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے، ان کی اداکاری نے ہمارے دلوں کو چھو لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت کی وجہ انجین التان نے بتادی

اس سے قبل ترک اداکار نے اردو زبان میں عید الفطر کی مبارک باد بھی دی تھی اور خصوصی ویڈیو میں اپنے ڈرامے کو پسند کیے جانے پر پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پی ٹی وی پر ان کا خصوصی انٹرویو بھی نشر ہوا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانیوں کی محبت کا قرض بھی اتارنے کی کوشش کروں گا۔

اگرچہ انجین التان دوزیتان پہلے ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن اب لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے ممکنہ دورے سے متعلق جلد ہی وضاحت کریں گے۔

واضح رہے کہ 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اب تک اسے 6 کروڑ 94 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام ہی مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا'

ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں اور اب تک اس کی 80 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024