• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسرائیل سے معاہدے کا مقصد ایران کو نشانہ بنانا نہیں، اماراتی وزیر خارجہ

شائع August 17, 2020
متحدہ عرب امارات نے حسن روحانی کی تقریر پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا— فائل فوٹو: رائٹرز
متحدہ عرب امارات نے حسن روحانی کی تقریر پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کر لیا— فائل فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے پیر کو کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کا معاہدہ ایک 'خود مختار فیصلہ' تھا اور اس کا ایران سے کوئی لینا دینا نہیں۔

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا کہ اس نے ابوظہبی میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر کے جواب میں انہیں 'سخت الفاظ میں میمو' دیا ہے جہاں وزارت خارجہ نے روحانی کی تقریر کو 'ناقابل قبول' قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل-امارات امن معاہدہ: حسن روحانی کی تنقید پر ابوظہبی میں ایرانی ناظم الامور کی طلبی

ہفتہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے تک پہنچ کر 'بہت بڑی غلطی' کی ہے اور اس معاہدے کو خلیجی ریاستوں سے غداری قرار دیا۔

امریکا کے زیر انتظام معاہدے کو علاقائی طاقت ایران کی مخالفت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جسے خلیجی ریاستیں، اسرائیل اور امریکا تنازعات سے دوچار مشرق وسطیٰ میں ایک اہم خطرہ سمجھتے ہیں۔

انور قرقاش نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ ایک خود مختار فیصلہ ہے جس کا مقصد ایران کو نشانہ بنانا نہیں، ہم یہ کہتے ہیں اور اسے دہراتے ہیں، ہم اپنے فیصلوں میں مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے بعد بحرین اور عمان بھی سفارتی تعلقات استوار کرسکتے ہیں، اسرائیل

اتوار کے روز چھ رکنی خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے معاہدے پر روحانی اور دیگر ایرانی عہدیداروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو دی جانے والی 'دھمکیوں' کی مذمت کی تھی۔

اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر ایران اور ترکی، متحدہ عرب امارات پر برہم

ایران اور ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے فیصلے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو 'خنجر' قرار دیا تھا جسے متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں کی پیٹھ میں ناجائز طور پر گھونپا ہے، ترکی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ذریعے خطے کے عوام اس منافقانہ سلوک کو کبھی نہیں فراموش کریں گے اور کبھی معاف نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رہنما پر مسلمان لڑکیوں کا مذہب تبدیل کر کے ہندو لڑکوں سے شادیاں کروانے کا الزام

ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کرنے یا فلسطین کے لیے اہم معاملات پر مراعات دینے کا اختیار نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024