• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'ارطغرل غازی' کے پاکستان آنے کی افواہیں

شائع August 18, 2020
انجین التان دوزیتان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار  کیا تھا—اسکرین شاٹ
انجین التان دوزیتان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا—اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

خیال رہے کہ انجین التان دوزیتان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی پاکستانیوں کو جشنِِِ آزادی کی مبارکباد

یوم آزادی کے موقع پر اداکار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی قونصل جنرل بلال خان پاشا کی دعوت پر ترکی کے شہر استنبول میں واقع پاکستانی قونصل خانے کا دورہ بھی کیا تھا اور پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی تھی۔

ترکی میں پاکستانی قونصل جنرل نے یہ بھی کہا تھا کہ ارطٖغرل کے کردار جلد پاکستان میں ہوں گے تاہم انہوں نے انجین التان دوزیتان کی آمد کے وقت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔

جس کے بعد گزشتہ دنوں میک اے وش نامی فلاحی تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انجین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ 'ہیلو پاکستان میں 18 اگست کو میک اے وش چلڈرن سے ملاقات کروں گا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی ویڈیو کے کیپشن میں میک اے وش نے لکھا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نامور ترک اداکار اور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان 3 شدید بیمار میک اے وش بچوں سے ملاقات کریں جو اپنے ہیرو سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کی مبارکباد

ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ہم اس ملاقات کو ممکن بنانے کے لیے میک اے وش ترکی کی مدد اور تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

بعدازاں گزشتہ روز میک اے وش کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ انجین التان دوزیتان 18 اگست (بروز منگل) کو شام 6 بجے میک اے وش پاکستان کے فیس بک بیج پر ان سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے 3 بچوں سے لائیو ملاقات کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔

اپنے قیام کے بعد سے اب تک میک اے وش پاکستان نے ہزاروں بیمار بچوں کی خواہشات پوری کی ہیں جس نے ان کی زندگیوں میں امید جاگی اور انہیں تقویت بھی ملی۔

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارطغرل غازی کے مرکزی کردار بیمار بچوں کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت کی وجہ انجین التان نے بتادی

تاہم پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، جو ارطغرل غازی کو اردو ترجمے میں نشر کررہا ہے اور ترکی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا جب کہ اب تک اسے 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت اور پاکستان میں مداحوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام ہی مرکزی اداکار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا'

ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ارطغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے، اس ڈرامے کی مجموعی طور 179 قسطیں ہیں اور اب تک اس کی 83 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024