• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'دنیا کے مقابلے میں بلوچستان میں خواتین کی شرح اموات سب سے زیادہ'

شائع September 9, 2020
—فائل فوٹو: سادیہ خان
—فائل فوٹو: سادیہ خان

کوئٹہ: قانون سازوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کرنے والی خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں دنیا کے مقابلے میں خواتین کی شرح اموات سب سے زیادہ ہے۔

اجلاس میں شریک رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو، قائمہ کمیٹی برائے خواتین احمد نواز بلوچ، کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ظفر بلوچ اور این جی اوز کے نمائندوں نے صوبے میں خواتین کی شرح اموات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مزیدپڑھیں: بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، پرویز خٹک

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواتین تعلیم کا فی کس تعلیمی تناسب پوری دنیا کے مقابلے میں بلوچستان میں سب سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 ارب روپے عمارتوں کی تعمیر اور ترقیاتی شعبے کے نام پر خرچ ہو رہے ہیں لیکن صوبے میں سروسز کی فراہمی پر ایک روپیہ بھی نہیں لگ رہا۔

خواتین کے حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے صوبے میں خواتین کی تعلیم کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مختلف وجوہات کی بنا پر لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد اسکول چھوڑ دیتی ہے، ان کے لیے مڈل اسکول کی کوئی سہولت نہیں ہے'۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے لیے انہیں دور دراز علاقوں اور شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ ان کے پاس اسکولوں یا کالجوں میں جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: آواران سے گرفتار چاروں خواتین رہائی کے بعد گھر پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم مکمل کیے بغیر ہی چلی جاتی ہیں یا ان کے والدین انہیں اسکولوں جانے سے روک دیتے ہیں۔

کانفرنس کے شرکا نے زور دیا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کی تعداد بہت کم ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ لڑکیوں کے لیے مزید اسکول قائم کرے اور ساتھ ہی ان کو اپ گریڈ کرے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم بھی ادھوری نہ رہ سکے۔

شرکا نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں بھی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے اسٹیشنوں پر ہفتے میں صرف ایک دن خواتین کے لیے مخصوص ہے جبکہ نادرا وین مختلف علاقوں اور اضلاع کے لیے دستیاب ہے۔

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ بینک شناخت کے فقدان کی وجہ سے خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرض نہیں ملتا۔


یہ خبر 9 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024