• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وبا: ملک میں 3 لاکھ ایک ہزار 240 کیسز، 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد صحتیاب

شائع September 12, 2020 اپ ڈیٹ September 13, 2020
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے—فائل فوٹو: اے پی

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہورہے ہیں اور اب تک مجموعی کیسز میں سے 96 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 240 ہے جس میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 536 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 377 کا انتقال ہوا ہے۔

آج 12 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 559 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 330 افراد شفایاب بھی ہوگئے، جس میں بلوچستان کے گزشتہ روز کے 119 کیسز بھی شامل تھے۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔

جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج 12 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 205 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 3 اموات نے مجموعی تعداد کو 2 ہزار 443 تک پہنچا دیا۔

پنجاب

ملک میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 69 مریض اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 97 ہزار 602 ہوگئی۔

اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 30 افراد کو متاثر کرگیا۔

ان نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 862 تک پہنچ گئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 80 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 36 ہزار 942 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے ایک مریض جاں بحق بھی ہوا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 1257 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک گگلت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا کے 33 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 33 نئے مریضوں نے کیسز کی مجموعی تعداد کو 3 ہزار 164 تک پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ ایک فرد کا انتقال مجموعی تعداد کو 74 تک لے گیا۔

آزاد کشمیر

پاکستان کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے۔

آزاد کشمیر میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 389 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھںٹوں میں 330 مریض شفایاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 330 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 301240

اموات: 6377

صحتیاب: 288536

فعال کیسز: 6327

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 97 ہزار 602 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 942 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 401 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 862، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 164 اور کشمیر میں 2 ہزار 389 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2443

پنجاب: 2215

خیبرپختونخوا: 1257

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 178

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 74


پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کیے تاہم بعد ازاں صورتحال بہتری کی جانب واپس گامزن ہوئی اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024