• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہد آفریدی، گیل سمیت اسٹار کرکٹرز لنکا پریمئر لیگ کی نیلامی میں شامل

شائع September 13, 2020
شاہد آفریدی سمیت 30 غیرملکی کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے: فائل/فو ٹو اےایف پی
شاہد آفریدی سمیت 30 غیرملکی کھلاڑی لیگ کا حصہ ہوں گے: فائل/فو ٹو اےایف پی

سری لنکا میں 14 نومبر کو شروع ہونے والی لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کی نیلامی کے لیے شاہد آفریدی، کرس گیل اور شکیب الحسن سمیت دنیا بھر سے تقریبا 150 سے زائد اسٹار کرکٹرز کو شامل کرلیا گیا۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کیرپورٹ کے مطابق لیگ میں 5 ٹیمیں شامل ہیں اور 150 کھلاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی۔

قواعد کے مطابق ہر ٹیم کو 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا اور مجموعی طور پر 30 بین الاقوامی کرکٹرز لیگ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ چاروں میچز کی تاریخوں کا اعلان

لیگ میں شامل ہر ٹیم کا اسکواڈ 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور لیگ میں حصہ لینے والے مقامی کھلاڑیوں کی تعداد 65 ہوگی۔

شیڈول کے مطابق لیگ کی افتتاحی تقریب سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہوگی اور 14 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران لیگ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

لنکا پریمئر لیگ میں 23 میچ کھیلے جائیں گے جو دمبولا، پالیکیلے اور ہمبنٹوٹا میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مکمل نہیں ہوپائی تھی جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلے ملتوی ہوگئے تھے۔

لنکا پریمئر لیگ کے لیے بھی کورونا وائرس ایک بڑی رکاوٹ ہے اور حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور نشریاتی اسٹاف کے لیے قرنطینہ کا دورانیہ مختصر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پی ایس ایل 2020 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کے عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ لیگ میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کا دورانیہ 14 دن سے کم کرکے 7 دن کردیا گیا ہے۔

سری لنکا میں اس وقت مقامی سطح پر کورونا وائرس کے منتقلی کی رپورٹ نہیں ہے لیکن قرنطینہ کی شرط سخت کردی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024