• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا بدستور پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار

شائع September 29, 2020
امریکا پاکستانی مصنوعات کا اگست میں سب سے بڑا خریدار تھا— فائل فوٹو: اے پی پی
امریکا پاکستانی مصنوعات کا اگست میں سب سے بڑا خریدار تھا— فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی: اگست کے دوران امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل بنا رہا کیونکہ اگست کے مہینے میں ملک نے امریکا سے 33 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی حالانکہ 2019 کے مقابلے میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو جولائی تا اگست امریکا سے 67 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2019 کے اسی مہینوں میں 71 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: اگست کے مہینے میں برآمدات میں 20 فیصد کمی

برطانیہ اگست میں 12 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے ساتھ پاکستان سے دوسرا سب سے بڑا خریدار تھا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں 13کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس سال 6.1 فیصد کی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب جرمنی کو پاکستان کی تجارتی برآمدات اگست کے دوران 6.75 فیصد اضافے کے ساتھ 11 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئیں حالانکہ 2019 کے اسی مہینے میں 10 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی تجارتی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس کے بعد فہرست میں چین کا نمبر آتا ہے جس نے جائزے کے تحت رواں ماہ کے دوران پاکستان سے 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان خریدا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.88 فیصد کم ہے کیونکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 12 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان خریدا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے اگست کے مہینے میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر مالیت کی پاکستانی مال کی خریداری کی جو 2019 کے اسی مہینے میں کی گئی 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6.51 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگست میں 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

دریں اثنا افغانستان کو برآمدات اس سال 5.36 فیصد اضافے کے ساتھ اگست میں 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔

تصویر کے دوسرے رخ کو دیکھا جائے تو پاکستان نے حیران کن طور پر اگست میں چین سے سب سے زیادہ تجارتی مال 78 کروڑ 33 لاکھ ڈالر میں درآمد کیا جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 1.84 فیصد زیادہ ہے کیونکہ پچھلے سال اسی مہینے میں 76 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں البتہ یہ اعداد جولائی کے مہینے کے مقابلے میں 28.88 فیصد کم ہیں جب 1.101 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی درآمدات بھی سالانہ کے دوران اگست میں 3.78 فیصد اضافے سے 55 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں سب سے بڑا حصہ دبئی کا رہا۔

پاکستان نے اگست کے دوران سنگاپور سے 19کروڑ 23 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان خریدا تھا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے جب اسی عرصے میں 20 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: برآمدی شبعوں کیلئے بجلی، گیس کی سبسڈی منظور

جائزے کے تحت رواں ماہ کے دوران پاکستان سے امریکا کی درآمدات بھی 42.14 فیصد اضافے سے 14 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہو گئیں جبکہ اگست 2019 میں یہ 9 کروڑ 87 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اگست میں سوئٹزرلینڈ سے 10 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کا سامان خریدا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں دو گنا ہے جب 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی خریداری کی گئی تھی۔


یہ خبر 29 ستمبر 2020 بروز منگل ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024