• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'پلے بوائے' کی عوام میں واپسی کا امکان

شائع October 2, 2020
رواں برس مارچ میں میگزین کی اشاعت بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں برس مارچ میں میگزین کی اشاعت بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہرہ آفاق ایڈلٹ 'پلے بوائے' میگزین کی جانب سے دوسری کمپنی کے ساتھ طے پاجانے والے معاہدے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب وہ بطور کمپنی عوام کی ضرورتیں پورے کرنے کے لیے خدمات شروع کرے گا۔

'پلے بوائے' میگزین کو پبلشر ’ہیو ہیفنر‘ نے 1953 میں سرد جنگ کے شروعاتی دور میں شروع کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں مقبول ہوگیا۔

اس میگزین کے پہلے شمارے میں ہولی وڈ کی معروف و بولڈ اداکارہ مارلن منرو کی تصاویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا تھا۔

اگرچہ پلے بوائے نے ایڈلٹ میگزین کے طور پر کام شروع کیا تھا، تاہم گزرتے وقت کے ساتھ اس نے ایک کمپنی کا روپ دھار لیا تھا اور اسے پلے بوائے انشورنس کا نام دیا گیا تھا۔

پلے بوائے انشورنس کمپنی میگزین کی اشاعت سمیت دنیا کے 180 ممالک میں مرد و خواتین کو ان کی جنسی ضروریات پوری کرنے یا ان سے مزید محظوظ ہونے کے لیے کئی طرح کی اشیا اور خدمات بھی فراہم کرتی تھی۔

تاہم ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں اس کی شہرت میں کمی واقع ہوئی تھی، کیوں کہ اس کے ٹکر کی کئی کمپنیاں ان سے بہتر اور اچھی خدمات فراہم کرنے لگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا بہانا، پلے بوائے میگزین کا اشاعت بند کرنے کا اعلان

دوسری کمپنیوں کے میدان میں آنے کے بعد پلے بوائے انشورنس نے 2011 میں تمام خدمات کو ختم کرکے کمپنی کو پرائیوٹ کردیا تھا اور اس کے بعد صرف میگزین کی اشاعت ہوتی رہی تھی۔

کمپنی نے رواں برس مارچ سے میگزین کی اشاعت بند کرکے اسے آن لائن شائع کرنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کمپنی نے رواں برس مارچ سے میگزین کی اشاعت بند کرکے اسے آن لائن شائع کرنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کمپنی نے 2011 کے بعد لوگوں کو ان کی جنسی ضروریات پوری کرنے کی خدمات فراہم کرنا بند کردی تھیں اور بعد ازاں کمپنی کے خسارے میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

پلے بوائے انشورنس نے کم ہوتی کمائی کے باعث ہی رواں برس مارچ میں کورونا کی وبا کے آغاز میں ہی میگزین کی اشاعت بند کرکے اسے آن لائن شائع کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

میگزین کی اشاعت کو بند کرنے کے 7 ماہ بعد اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا دوسری کمپنی کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ طے پاگیا۔

برطانوی اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پلے بوائے انشورنس کا ماؤنٹین کریسٹ اکئیزیشن کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد اب ایڈلٹ میگزین بطور کاروباری کمپنی کام شروع کر سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان بھاری رقم کے عوض معاہدہ طے ہوا ہے اور مذکورہ معاہدہ سے جہاں پلے میگزین کے قرضے ختم ہوجائیں گے، وہیں اس کے حصص کی قدر بھی بڑھ جائے گی۔

میگزین کو پبلشر ہیو ہفنر نے شروع کیا تھا—فائل فوٹو: پی اے
میگزین کو پبلشر ہیو ہفنر نے شروع کیا تھا—فائل فوٹو: پی اے

دونوں کمپنیوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کے تحت پلے میگزین دوبارہ عوامی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور اب کمپنی نہ صرف لوگوں کو ان کی جنسی ضروریات کی اچھی تکمیل کے لیے خدمات فراہم کرے گی بلکہ وہ طرز زندگی اور فیشن کے حوالے سے بھی خدمات فراہم کرے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نئے معاہدے کے بعد اب پلے بوائے انشورنس آئندہ سال کے نیویارک میں واقع نسداک اسٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائے گی، جس کے بعد یہ کمپنی اپنی خدمات کا آغاز کرے گی۔

پلے میگزین انشورنس نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ان کے 50 فیصد صارفین خواتین پر مشتمل ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف میگزین کے بانی ’ہیو ہیفنر‘ چل بسے

خیال رہے کہ یو ہفنر نے میگزین کو قرض لے کر شروع کیا تھا تاہم جلد ہی ان کا میگزین دنیا بھر میں مشہور ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن گئے۔

ہیو ہفنر 91 برس کی عمر میں ستمبر 2017 میں چل بسے تھے، انہوں نے میگزین کی کمائی سے ہی ’کسینو اور نائٹ کلب‘ سمیت دیگر انٹرٹینمینٹ کاروبار بھی شروع کیے۔

ہیو ہیفنر نے تین شادیاں کیں، انہوں نے پہلی شادی اپنے کیریئر کے شروعاتی دنوں میں کی، دوسری شادی انہوں نے 1986 میں، جب کہ تیسری اور آخری شادی انہوں نے 2012 میں 86 سال کی عمر میں اپنے ہی میگزین کی 24 سالہ ماڈل کرسٹل ہیرس سے کی۔

پلے بوائے کے بانی نے 'اے ایف پی' کو 2003 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے لوگوں کی خواہش کے حوالے سے کام کیا‘۔

ہیو ہفنر 2017 میں چل بسے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہیو ہفنر 2017 میں چل بسے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024