• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

ملائیکا اروڑا کے بعد ارجن کپور بھی کورونا وائرس سے صحتیاب

شائع October 8, 2020
اداکار نے کورونا وائرس کاٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے کورونا وائرس کاٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

انہوں نے ستمبر میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا کا شکار

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

ارجن کپور نے اپنے لیے نیک خواہشات اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے مزید لکھا کہ یہ وائرس سنگین ہے لہذا میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اسے سنجیدہ لیں۔

ارجن کپور نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ارجن کپور نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ جوان ہو یا بوڑھا کورونا وائرس سب کو متاثر کرتا ہے لہذا ماسک پہنیں۔

انہوں نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو بھی سلام پیش کیا جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔

اداکار ارجن کپور نے 6 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار

اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں۔

ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں نے 21 ستمبر کو بتایا تھا کہ وہ وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

ملائیکا اور ارجن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
ملائیکا اور ارجن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

ان سے قبل امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ ایک ماہ تک وبا میں مبتلا میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سینئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، خوش قسمتی سے وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، بھارت اس وقت دنیا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔

8 اکتوبر کی صبح تک بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 68 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024