• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

شائع October 8, 2020
وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا — تصویر: فیس بک عمران خان
وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا — تصویر: فیس بک عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا، ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک کی آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2020 پیش کی گئی اور شرکا کو اس کے خدو خال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کا طریقہ کار ترک کیا جائے‘

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ان تینوں ترجیحات کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے عرصے میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجیحات کے پیش نظر تمام وفاقی محکمے اور صوبائی حکومتیں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید پڑھیں: روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے معاشی نظام مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایس ایم ایز کو تمام ممکنہ آسانیاں بشمول قواعد و ضوابط کو آسان بنانے، کریڈٹ کی فراہمی، ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے اور کاروبار میں سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے وزیر صنعت حماد اظہر کو ہدایت کی صوبوں کی مشاورت سے مجوزہ ایس ایم ای پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024