• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے باعث کے ایم سی کے زیرانتظام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

شائع October 13, 2020
ہسپتالوں کے فوکل پرسن کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع — فائل فوٹو / پی پی آئی
ہسپتالوں کے فوکل پرسن کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع — فائل فوٹو / پی پی آئی

کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے باعث ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں اور ریسکیو 1122 سروس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے تمام طبی اور صحت کے مراکز کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے جبکہ تمام متعلقہ افسران اور عملے کو بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آئندہ 6 سے 8 روز تک گرمی کی شدت بڑھنے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے فوکل پرسن کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر کے خط پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

سٹی میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ہیٹ اسٹروک مراکز کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق عباسی شہید ہسپتال، سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال، گزری میٹرنٹی ہسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، سرفراز رفیقی شہید ہسپتال، پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر لیاری، گزدرآباد جنرل ہسپتال، جذام ہسپتال منگھو پیر، ہومیوپیتھک ہسپتال ناظم آباد، کارڈیک سینٹر شاہ فیصل، کارڈیک سینٹر لانڈھی، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز اور کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ہارٹ ڈیزیزز میں ہیٹ اسٹروک مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ مراکز کی تفصیلات کے ساتھ ہی ان سینٹرز کے ترجمان کے فون نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اگلے 6 سے 8 روز تک ہیٹ ویو کا امکان

صحت ایڈوائزری

طبی اور صحت سروسز کے محکمے کی جانب سے ایک ایڈاوائزری جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی اور اوورل ری ہائیڈریشن سولوشن (او آر ایس) کا استعمال کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ وہ جسم میں پانی/ نمکیات کی کمی سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید یہ کہ عوام سے بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور کام کے سلسلے میں باہر جانے کی صورت میں چھتری یا کیپ کا استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ’صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک لوگ کوشش کریں کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو چھتری کا استعمال کریں یا سایہ دار جگہ پر رہیں۔

علاوہ ازیں شوگر کے مریض اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے قریبی ہیٹ اسٹروک مرکز پر پہنچیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024