• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

این سی او سی نے عوامی اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

شائع October 13, 2020 اپ ڈیٹ October 14, 2020
این سی او سی کے مطابق کورونا کی شرح بڑھانے والے شہروں میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی—فائل فوٹو: رائٹرز
این سی او سی کے مطابق کورونا کی شرح بڑھانے والے شہروں میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی—فائل فوٹو: رائٹرز

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے عوامی اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

عوامی اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائنز صوبوں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں جس کا اطلاق تمام اقسام کے عوامی اجتماعات پر ہوگا۔

مزیدپڑھیں: این سی او سی نے شادی ہالز کے لیے کورونا گائیڈ لائنز جاری کردیں

این سی او سی کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلوں پر گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا اور ان-ڈور اور آوٹ-ڈور سرگرمیاں عوامی اجتماع تصور ہوں گی۔

این سی او سی نے اس امر پر زور دیا کہ کورونا کا ممکنہ پھیلاو روکنے کے لیے عوامی اجتماع کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور معاشی سرگرمیوں کے علاوہ عوامی اجتماعات نہ ہونا ہی بہتر ہے۔

علاوہ ازیں این سی او سی کے مطابق کورونا کی شرح بڑھانے والے شہروں میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ان ڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد 500 تک ہوسکتی ہے اور 3 گھنٹے کے اندر تقریب مکمل ہوجانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ' ناگزیر عوامی اجتماع ایسی جگہ ہوں جہاں احتیاطی تدابیر یقینی ہو سکیں اور تمام افراد بیٹھے ہوں اور ان کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے'۔

مزیدپڑھیں: شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے آوٹ ڈور اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائنزمیں کہا گیا کہ 'ہر فرد کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ ہو گا اجتماعات 3 گھنٹے کے اندر مکمل ہو جانے چاہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق آرگنائزرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تقریب کے تمام افراد ماسک پہنیں گے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے وضع کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق 'ایسی تقریبات سے گریز کیا جانا چاہیے جہاں گنجائش کم ہو، ایسے کسی شہر میں کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی جہاں کورونا کے مثبت نتائج کی شرح 6 سے 9 فیصد ہوگی۔

بچوں اور بوڑھوں کی شرکت کی حوصلہ شکنی

گائیڈ لائنز میں بچوں اور بزرگوں کی اجتماعات میں شرکت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا گیا۔

  • گائیڈ لائنز کے مطابق کوویڈ 19 یا سانس کی بیماری سے متعلق علامات کے حامل افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
  • ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری وغیرہ جیسی دائمی بیماریوں والے افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • چہرے پر ماسک کے بغیر کوئی شرکت نہیں کرے گا۔
  • کوئی مصافحہ یا گلے نہیں ملے گا۔

طعام کی ممانعت

  • اجتماعات میں کسی بھی طرح کے کھانے یا ناشتے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • بھیڑ سے بچنے کے لیے پینے کے پانی کی سہولیات متعدد مقامات پر پر ہونی چاہیے۔
  • شرکا کو پانی کی بوتلیں مہیا کی جائیں۔
  • منتظمین اینٹی کوویڈ آگاہی بورڈ / بینرز نمایاں طور آویزاں کریں اور وفقے وفقے سے گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے لیے اعلانات کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024