• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

نعت خواں محبوب ہمدانی کی تدفین کردی گئی

شائع October 22, 2020
محبوب ہمدانی نے درجنوں نعتیں پڑھیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
محبوب ہمدانی نے درجنوں نعتیں پڑھیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

'چلیے شہر مدینے نوں' اور 'تیری جالیوں کے نیچے' سمیت درجنوں مشہور نعتیں پڑھنے والے نعت خواں محبوب ہمدانی کی آئی شہر لاہور کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محبوب احمد ہمدانی کی نماز جنازہ 21 اکتوبر کو ادا کی گئی تھی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

محبوب احمد ہمدانی کی تدفین بھی 21 اکتوبر کی شب سے قبل ہی کردی گئی تھی۔

محبوب احمد ہمدانی 21 اکتوبر کو طویل عرصے تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ برین ہیمبرج کا بھی شکار ہوگئے تھے۔

72 سالہ محبوب ہمدانی نے اپنے چھوٹے بھائی مرغوب ہمدانی کے ساتھ مل کر بھی نعتیں پڑھیں اور انہوں نے 50 سال سے زائد عرصے تک نعت خوانی کی۔

محبوب ہمدانی نے بچپن میں ہی نعت خوانی شروع کی تھی اور وہ مختلف پروگرامات میں نعت خوانی کرنے سمیت مذہبی تقریبات میں بھی نعتیں پڑھتے رہے۔

محبوب ہمدانی نے جب پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) لاہور سے نعت خوانی شروع کی تو ان کی شہرت میں اضافہ ہوا اور انہیں ان کی خدمات کے باعث کئی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

محبوب ہمدانی کے بھائی مرغوب ہمدانی کے مطابق ان کے بڑے بھائی کو 2000 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا تھا اور وہ پاکستان سمیت بیرونی ممالک میں بھی نعتیں پڑھنے جاتے تھے۔

مرغوب ہمدانی کے مطابق محبوب ہمدانی نے فریضہ حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریول ایجنسی بھی کھول رکھی تھی۔

72 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے محبوب ہمدانی نے سوگواروں میں 2 بیٹے اور2 بیٹیاں بھی چھوڑی ہیں۔

محبوب ہمدانی کی وفات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکومتی شخصیات، علما اور دیگر سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024