• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد، 3 لاکھ 9 ہزار صحتیاب

شائع October 22, 2020
ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دینے والی عالمی وبا کے پاکستان میں بھی نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند روز میں اس شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے عوام کو کورونا کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

پاکستان میں اس عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 756 ہے جس میں سے 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوئے ہیں جو 95 فیصد ہے جبکہ 6 ہزار 703 کا انتقال ہوا ہے۔

آج 22 اکتوبر کی شام تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 719 مریضوں اور 8 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 462 افراد شفایاب بھی ہوگئے۔

ان مجموعی کیسز میں خیبرپختونخوا کے 31 کیسز اور ایک موت جبکہ بلوچستان کے 21 کیسز گزشتہ روز کے تھے جو آج رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں خیبرپختونخوا میں کیسز کی مجموعی تعداد 38 ہزار 810 اور اموات 1266 ہوگئیں جبکہ بلوچستان میں کیسز 15ہزار 738 اور اموات 148 ہوگئیں۔

اگر اس وائرس کی بات کریں تو اس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں اس وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی اور جون میں کافی کیسز رپورٹ ہوئے۔

جون میں تو صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی تھیں، مزید یہ ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔

تاہم جولائی میں وائرس کے کیسز میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اگست میں کچھ بہتر ہوا اور پھر ستمبر میں اس میں مزید بہتری دیکھی جارہی ہے۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک میں 6 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو بھی 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم گزشتہ ایک ماہ سے کیسز کی تعداد میں گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 276 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 917 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وبا سے مزید ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2591 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں کورونا کے 6 ہزار 551 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب

ملک میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 171 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 افراد کا انتقال ہوا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 107 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 4 افراد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 323 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 129 افراد کو متاثر کیا جبکہ 2 افراد کا انتقال ہوا۔

ان نئے مریضوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 18ہزار 438 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

ملک کے کم متاثرہ علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا کے 16 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 16 نئے مریضوں نے کیسز کی مجموعی تعداد کو 4 ہزار 107 تک پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ وہاں اموات کی مجموعی تعداد 90 ہے۔

آزاد کشمیر

پاکستان کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 75 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

آزاد کشمیر میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 639 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں مجموعی اموات کی تعداد 84 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 462 مریض شفایاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 462 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 325756

اموات: 6703

صحتیاب: 309136

فعال کیسز: 9917

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 917 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 107 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 810 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 738 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 438، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2591

پنجاب: 2323

خیبرپختونخوا: 1266

بلوچستان: 148

اسلام آباد: 201

گلگت بلتستان: 90

آزاد کشمیر: 84

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024