• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان

شائع November 4, 2020
کٹیگری اے کے ممالک بغیر ٹیسٹ رپورٹ کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی
کٹیگری اے کے ممالک بغیر ٹیسٹ رپورٹ کے پاکستان کا سفر کر سکیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) میں ترمیم کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کے ماتحت قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے بعد اتھارٹی کی جانب سے ٹیسٹس کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں کووڈ 19 کے لیے پی سی آر- بیسڈ ٹیسٹس کے برابر سمجھا جاسکتا ہے۔

فہرست میں کووڈ 19 کے لیے ریئل ٹائم-پی سی آر، سارس-کوو-2 کے لیے آر ٹی-پی سی آر، کووڈ 19 کے لیے آر ٹی-پی سی آر، سارس-کوو-2 کے لیے آر ٹی-پی سی آر، کووڈ 19 کے لیے پی سی آر، سارس–کوو-2 کے لیے پی سی آر اور ایکسپرٹ ایکسپریس سارس-کوو-2 یا سارس–کوو-2 جین ایکسپرٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، ترک ائیر لائن پر جرمانہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں جن کے پاس مندرجہ بالا کسی ٹیسٹ کی رپورٹس/ سرٹیفیکٹ منفی ہوں گے انہیں پاکستان کے لیے بین الاقوامی مسافروں، چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں سے متعلق 29 ستمبر اور اس کے بعد جاری ہونے والے ایس او پیز میں درج سے متعلق ایس او پیز میں درج لازمی آر ٹی- پی سی آر کی ضروریات پر پورا کرنے والا تصور کیا جائے گا۔

سی اے اے کی جانب سے متعلقہ اتھارٹیز کو ایس او پیز کو لاگو کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام ایئرلائنز/ایئرکرافٹ آپریٹر، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس، مجاز پروازوں مکمل تعمیل کو یقینی بنانے اور پاکستان آنے کے خواہش مند مسافروں کو آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک؟ اصل معاملہ آخر ہے کیا؟

6 نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان بین الاقوامی مسافروں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ کٹیگریز اے اور بی کے لیے ممالک کی ایک اپڈیٹڈ فہرست جاری کی گئی ہے۔

کٹیگری اے میں 22 ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان میں داخلے سے پہلے کووڈ 19 آر ٹی-پی سی آر/ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا، چین، کیوبا، ایسٹونیا، گھانا، جاپان، قازقستان، ملاوی، نیوزی لینڈ، ناروے، روانڈا، جنوبی کوریا، سعودی عرب، سینگال، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ٹوگو، ترکی، یوروگوائے، ویت نام اور زمبیا شامل ہیں۔

تاہم کٹیگری اے میں جن ممالک کے نام شامل نہیں کیے گئے انہیں کٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے اور ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان سفر سے (زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے قبل) کووڈ 19 آر ٹی-پی سی آر/ پی سی آر ٹیسٹ کروانے ہوں گے، وہ تمام ممالک جو کیٹیگری اے میں نہیں آتے انہیں کیٹیگری بی میں شمار کیا جاتا ہے۔


یہ خبر 4 نومبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024