• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کسان کے ’قتل‘ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع November 7, 2020
شہریوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکنا جنگی جرم ہے، پولیس مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی — فائل فوٹو:ڈان نیوز
شہریوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکنا جنگی جرم ہے، پولیس مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی — فائل فوٹو:ڈان نیوز

لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بورے والا کے ایک کسان کی ہلاکت کے بعد پولیس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ گزشتہ چند روز میں مزید بڑھ رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹر کینن میں آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے مظاہرے میں شریک کسانوں کا ایک ساتھی ہلاک ہونے پر کارروائی پر زور دیتے ہوئے کسانوں نے پولیس افسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جس نے اس کا حکم دیا تھا۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری فاروق طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت غلط دعویٰ کر رہی ہے کہ اشفاق لنگڑیال کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا جبکہ وہ پولیس تشدد اور منگل کی رات ٹھوکر نیاز بیگ میں اپنے حقوق کے متلاشی پرامن کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے واٹر کینن میں کیمیائی پانی کے استعمال کی وجہ سے ہلاک ہوا‘۔

مزید پڑھیں: لاہور: 'پولیس شیلنگ' سے زخمی ہونے والے کسان اتحاد کے رہنما دم توڑ گئے

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپ کا ذکر کیا جس میں ایک آفیسر کو مظاہرین کے خلاف اپنے ماتحت افسران کو پانی کے استعمال کا حکم دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ’غیر قانونی‘ احکامات دینے پر گرفتار کیا جانا چاہیے اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عمر شیخ کو بھی ہٹایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شہریوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکنا جنگی جرم ہے، اب پولیس پر امن مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے‘۔

فاروق طارق کا کہنا تھا کہ ’کسان کی موت کے بارے میں سرکاری موقف سراسر غلط اور گمراہ کن ہے جبکہ حکومت نے احتجاج کرنے کے اپنے آئینی حق کو استعمال کرنے والے کسانوں کے خلاف سختی کا اظہار کیا‘۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسانوں کا ایک گروہ منگل کے روز شہر کے جنوبی داخلی راستوں پر گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار اور گنے کی قیمت 300 روپے فی من اور فارم ٹیوب ویلز کے لیے 5 روپے فی یونٹ کی شرح مقرر کرنے کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔

رات دیر گئے کارروائی میں پولیس نے ان کو منتشر کرنے اور ملتان روڈ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔

اشفاق لنگڑیال لاٹھی چارج کے دوران چوٹ لگنے سے گر گئے تھے اور مبینہ طور پر کیمیکل ملا پانی ان کے پھیپڑوں میں چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کسان اتحاد کے احتجاج میں پولیس کا مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال

اگلے روز اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ چند گھنٹوں کے بعد انتقال کرگیا تھا۔

فاروق طارق نے دعوی کیا کہ پولیس نے 187 مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جن میں 40 نامعلوم افراد بھی شامل تھے جسے وہ بظاہر اس کے ساتھی کی ہلاکت پر کسانوں سے مذاکرات سودے بازی کے طور پر استعمال کریں گے۔

نماز جنازہ

پاکستان کسان اتحاد کے رہنما کی نماز جنازہ بورے والا میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ اشفاق لنگڑیال کے آبائی علاقے بورے والا میں چک 150/ای بی میں ادا کی گئی جہاں ہر شعبہ زندگی بالخصوص کسانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اشفاق لنگڑیال کے بھائی ملک اعجاز اور ملک اشتیاق نے پولیس حکام کے خلاف قتل کے مقدمے کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024