• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مریم نواز کے ’حلیمہ سلطان‘ اسٹائل کے چرچے

شائع November 12, 2020
مریم نواز کے بلیو رنگ کے لباس کو حلیمہ سلطان کے لباس کی کاپی قرار دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر
مریم نواز کے بلیو رنگ کے لباس کو حلیمہ سلطان کے لباس کی کاپی قرار دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر

اس وقت پاکستانی سیاسی رہنما اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں رواں ماہ 15 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے رہنما ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی دن سے وہاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان کو پاکستانیوں کا 'اخلاقیات' کا درس

گلگت بلتستان کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں نے نہ صرف وہاں کا ثقافتی لباس پہنا بلکہ وہاں کا مقامی انداز بھی اپنایا اور اسی وجہ سے کئی رہنماؤں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سب سے زیادہ تصاویر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی وائرل ہورہی ہیں اور دونوں کے گلگتی انداز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' کا لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب

تاہم مریم نواز کے وہاں کے ثقافتی لباس کی ایک تصویر کو ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے لباس سے مشابہہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

حلیمہ سلطان کا کردار معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
حلیمہ سلطان کا کردار معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران وہاں کے ثقافتی لباس کی ایک تصویر کو ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے لباس کی کاپی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے حال ہی میں گلگت بلتستان میں ایک جلسے کے دوران بلیو رنگ کا لباس پہنا جو ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے خاتون کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔

مریم نواز کے مذکورہ لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ترک اداکارہ کے انداز کو کاپی کیا۔

مریم نواز کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران لی گئی دوسری تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں اور وہ خود بھی سوشل میڈیا پر وہاں کے ثقافتی انداز میں کچھوائی گئیں تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست میں تیزی سے مقبول ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024