• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کے پہلے میوزک ایلبم سے لوگ ناخوش

شائع November 13, 2020
پیرس جیکسن پہلے ہی ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،
پیرس جیکسن پہلے ہی ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،

پاپ موسیقی کے بادشاہ کہلائے جانے والے آنجھانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی 22 سالہ بیٹی پیرس جیکسن کو ان کے پہلے میوزک ایلبم پر تنقید کا سامنا ہے۔

پیرس جیکسن کے والد مائیکل جیکسن 2009 میں چل بسے تھے، ان کی موت دوران علاج ہسپتال میں ہوئی تھی، بعد ازاں انہیں زہر یا پھر ضرورت سے زائد دوا دے کر قتل کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

مائیکل جیکسن کو پاپ موسیقی کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پیرس جیکسن ان کی اکلوتی بیٹی ہیں، ان کے علاوہ مائیکل جیکسن کو 2 بیٹے مائیکل جونیئر جیکسن اور بلینکٹ جیکسن بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے والد کو قتل کیا گیا، پیرس جیکسن

مائیکل جونیئر جیکسن گلوکار ہیں جب کہ بلینکٹ جیکسن نے فی الحال کسی پروفیشن کو باقاعدہ طور پر اختیار نہیں کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس وقت مائیکل جیکسن کی موت ہوئی تھی اس وقت پیرس جیکسن کی عمر محض 10 سال تھی اور انہوں نے 15 سال کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا۔

پیرس جیکسن نے گلوکاری کی باضابطہ شروعات کرنے سے قبل ہی ماڈلنگ اور اداکاری میں قسمت آزمائی کی اور انہیں اپنے والد کے نام کی وجہ سے کافی شہرت بھی ملی۔

لیکن اب انہوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلا میوزک ایلبم ’ویٹڈ‘ ریلیز کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیرس جیکسن کے پہلے میوزک سولو ایلبم ’ویٹڈ‘ کو 13 نومبر کو ریلیز کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 11 گانے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس جیکسن کے پہلے میوزک ایلبم میں ان کی آواز اپنے والد سے کافی مختلف ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے والد کی طرح پاپ میوزک کے سُروں میں پرفارمنس کی۔

والد کی طرح پاپ میوزک نہ گانے پر لوگ پیرس جیکسن پر برہم دکھائی دے رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
والد کی طرح پاپ میوزک نہ گانے پر لوگ پیرس جیکسن پر برہم دکھائی دے رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

پیرس جیکسن کے پہلے میوزک ایلبم میں انہوں نے والد کی طرح پاپ اور کلاسک میوزک کے بجائے جدید دور کی موسیقی پر فوکس رکھا ہے، جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کی خودکشی کی کوشش

خود پر ہونے والی تنقید پر پیرس جیکسن کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو ان کے گانے پسند نہیں آئے تو وہ انہیں نہ سنا کریں مگر وہ دوسرے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامے نہیں کر سکتیں۔

پیرس جیکسن کے مطابق وہ دوسروں کی خوشی اور انہیں خوش کرنے کے لیے اپنے طریقے تبدیل نہیں کرسکتیں اور اگر ان کی موسیقی کسی کو پسند نہیں ہے تو وہ لوگ ان کے گانوں کو نہ سنیں۔

پیرس جیکسن کے پہلے میوزک ایلبم میں مجموعی طور پر 11 گانے ہیں، جن میں ان کے والد کی موت، کم عمری میں یتیم ہوجانے، بلوغت میں ڈپریشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنے سمیت نوجوانی میں پیار و جنسی ضرورتوں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024