• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا مرض سے بچنا آپ کے اپنے ہاتھوں میں

شائع November 16, 2020
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

اچھی نیند لینے والے بالغ افراد جان لیوا ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق میں بالغ افراد میں نیند کی عادات کا موازنہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی نیند سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 42 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اچھی نیند کی عادات میں صبح جلد اٹھنا، 7 سے 8 گھنٹے کی نیند اور بے خوابی، خراٹے یا دن میں غنودگی سے محفوظ رہنا ہے۔

ہارت فیلیئر سے ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں اور مسلسل ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نیند کے مسائل اس کا شکار ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس مشاہداتی تحقیق میں اچھی نیند اور ہارٹ فیلیئر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔

اس مقصد کے لیے 37 سے 73 سال کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا، جو 2006 سے 2010 کے درمیان جمع کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ان افراد میں ہارٹ فیلیئر کے کیسز کو اپریل 2019 تک دیکھا گیا اور اس عرصے میں 5 ہزار 221 میں اس کی تشخیص ہوئی۔

محققین نے اس کے بعد نیند کے معیار اور عادات کا تجزیہ کیا، جس کے لیے نیند کے دورانیے، بے خوابی، خراٹوں اور دیگر عناصر جیسے صبح جلد اٹھنے والے، رات گئے سونے والے، دن میں بہت زیادہ غنودگی وغیرہ کو مدنظر رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صحت مند نیند کا اسکور ان عناصر کو مدنظر رکھ کر دیئے گئے اور نتائج سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ نیند کی عادات کو بہتر بناکر ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر اچھی نیند سے یہ خطرہ 42 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ صبح جلد اٹھنے والوں میں یہ خطرہ 8 فیصد تک کم ہوتا ہے، 7 سے 8 گھنٹے سونے سے یہ خطرہ 12 فیصد، بے خوابی سے محفوظ رہنے والوں میں 17 فیصد جبکہ دن میں مستعد رہنے والوں میں 34 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج محدود ہوسکتے ہیں کیونکہ رضاکاروں نے اپنی نیند کی عادات کو خود رپورٹ کیا جبکہ چند دیگر نامعلوم عناصر بھی اس پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کی مضبوطی یہ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے، جس کا ڈیزائن منفرد اور لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024