• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیراعظم کا اپنی سربراہی میں 'نیشنل یوتھ کونسل' قائم کرنے کا فیصلہ

شائع November 20, 2020
یوتھ کونسل کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے — فائل فوٹو / عمران خان انسٹاگرام
یوتھ کونسل کی سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے — فائل فوٹو / عمران خان انسٹاگرام

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سربراہی میں 'نیشنل یوتھ کونسل' قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کی ہے اور اب انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ کونسل میں شمولیت کے لیے ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان، وزیر اعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کے لیے سلیکشن کا عمل انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں جن میں سے 50 بہترین اور قابل نوجوانوں کو کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024