• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

فیس بک کی کرپٹوکرنسی جنوری 2021 میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع November 28, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

فیس بک نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی لبرا کا اعلان گزشتہ سال جون میں کیا تھا، مگر صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے متعدد رکاوٹیں سامنے آئیں۔

تاہم اب فیس بک اپنی اس کرنسی کو جنوری 2021 میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا، تاہم کمپنی کی جانب سے لبرا کا محدود ورژن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فیس بک کی جانب سے لبرا کو متعدد ڈیجیٹل سکوں کی شکل میں متعارف کرایا جانا تھا جو مختلف کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر کی نمائندگی کرتے، جبکہ ایک سکے کو تمام کرنسیوں کا امتزاج قرار دیا جاتا۔

مگر اب نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے امریکی ڈالرز والی ڈیجیٹل کرنسی پیش کی جارہی ہے اور دیگر کرنسیوں کو بعد میں کسی وقت اس پراجیکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

گزشتہ سال کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کرپٹو کرنسی کو 2020 کی پہلی سہ ماہی تک متعدد اداروں کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

اس موقع پر فیس بک نے بتایا تھا کہ ’لبرا‘ کو متعارف کرانے کے لیے فیس بک کے ساتھ 28 شراکت دار موجود ہوں گے جن میں پے پال، ماسٹر، ویزا، ای بے، اوبر، کوائن بیس اور مرسی کارپس سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

مگر اکتوبر 2019 میں اس پراجیکٹ سے جڑی متعدد کمپنیوں نے خود کو اس سے الگ کرلیا تھا۔

4 اکتوبر کو سب سے پہلے معروف مالیاتی ادارے پے پال نے لبرا ایسوسی ایشن سے نکلنے کا فیصلہ کیا، پھر ماسٹر کارڈ اور ویزا، ای بے ، اسٹرائپ اور مرکیڈو پاگو نے اس ایسوسی ایشن سے علیحدگی اختیار کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024