• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اداکارہ روبیا چوہدری نے طلاق کی تصدیق کردی

شائع December 3, 2020 اپ ڈیٹ December 24, 2020
روبیا چوہدری نے 2016 میں شادی کی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام
روبیا چوہدری نے 2016 میں شادی کی تھی — فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ اکتوبر میں کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (سی آئی آئی ایف ایف) میں پیش کی جانے والی پاکستانی مختصر فلم 'بینچ' کی اداکارہ روبیا چوہدری نے طلاق لینے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ روبیا چوہدری نے تین دن قبل انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کے کچھ ہی سال بعد شوہر موسیقار میکال حسن سے طلاق لی۔

روبیا چوہدری اور میکال حسن نے اگست 2016 میں خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

شادی سے قبل دونوں نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا تھا کہ وہ شادی کرنے والے ہیں۔

میکال حسن نے طلاق پر کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک
میکال حسن نے طلاق پر کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک

تاہم اب شادی کے 4 سال بعد روبیا چوہدری نے تصدیق کردی کہ انہوں نے موسیقار میکال حسن سے طلاق لے لی تاہم موسیقار نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

روبیا چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے طلاق کو دوسری محبت تلاش کرنے اور نئی خوشیاں ڈھونڈنے کا ایک موقع قرار دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ ان کی شادی کچھ مسائل کی وجہ سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انہوں نے طلاق لے لی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے لکھا کہ طلاق کو ہمیشہ ہی خواتین کے لیے برا مانا جاتا ہے اور خواتین کو اس بات کے طعنے دیے جاتے ہیں کہ طلاق کے بعد اب ان کی زندگی برباد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روبیا چوہدری کی فلم 'بینچ' کے چرچے

روبیا چوہدری نے لکھا کہ اگرچہ طلاق کوئی اچھی بات نہیں اور یہ درد ہر خاتون برداشت بھی نہیں کر سکتی تاہم وہ طلاق کے معاملے پر بات کرکے ایسی خواتین کی آواز بننا چاہتی ہیں جو اپنی شادیاں ناکام ہونے پر بھی کوئی بات نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ طلاق کو ہمیشہ دکھ اور موت کی مانند نہ سمجھا جائے بلکہ اسے نئی زندگی، خوشیاں اور محبت تلاش کرنے کا دوسرا موقع سمجھا جانا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے مگر محبت اور خوشیوں کو تلاش کرنے کے مواقع بار بار ملتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا تھا کہ کچھ لوگ تو کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔

روبیا چوہدری کی جانب سے طلاق کی تصدیق کی پوسٹ کیے جانے پر اور ان کی جانب سے طلاق کو دوسری محبت اور خوشی تلاش کرنے کا موقع قرار دیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لوگوں کی تنقید کے بعد روبیا چوہدری نے 2 دسمبر کو ایک اور پوسٹ میں وضاحت کی کہ ان کی بات کو غلط نہ لیا جائے، وہ طلاق پر خوش نہیں ہیں اور وہ طلاق کی پارٹی نہیں منا رہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی جانب سے طلاق کو دکھ کی بات نہ کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنی طلاق پر خوشی منا کر پارٹی منعقد کر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ طلاق یقینا کوئی آسان فیصلہ یا کام نہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ اس کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

روبیا چوہدری نے ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی طلاق اور نئی زندگی پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024