• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 262 افراد متاثر، 3 ہزار 354 مریض صحتیاب

شائع December 4, 2020
ملک میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305  ہوگئی ہے — تصویر: اے ایف پی
ملک میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی ہے — تصویر: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہے جس میں سے 3 لاکھ 50 ہزار 305 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار 3354 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گئی تھی تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

آج 4 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 615 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث مزید 15 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 670 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 753 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 115 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 345 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 48 ہزار 264 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 389 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 333 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 169 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 474 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 639 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 332 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 84 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 151 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک فرد زندگی کی بازی ہار گیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 174 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 692 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 354 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: .410072

صحتیاب: 350305

اموات: 8260

فعال کیسز: 51507

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ21 ہزار 753 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 48 ہزار 264 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 333 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ہزار 639، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2983

پنجاب: 3115

خیبرپختونخوا: 1389

بلوچستان: 169

اسلام آباد: 332

آزاد کشمیر: 174

گلگت بلتستان:98

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024