• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’جیمز بانڈ‘ کی پہلی فلم میں دکھایا جانے والا پستول 5 کروڑ میں فروخت

شائع December 5, 2020
پستول کو 1962 کی پہلی جیمز بانڈ فلم میں دکھایا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز
پستول کو 1962 کی پہلی جیمز بانڈ فلم میں دکھایا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز

شہرہ آفاق جاسوس ہولی وڈ فلم سیریز’جیمز بانڈ‘ کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں دکھایا جانے والا سیمی آٹومیٹڈ پستول 2 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی تقریبا 5 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔

ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے والے خراب پستول کو فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے اداکار شان کانری نے استعمال کیا تھا۔

مذکورہ فلم میں جاسوس کے کردار کا نام ’جیمز بانڈ‘ ہوتا ہے اور اسی نام سے ہی یہ سیریز شہرت رکھتی ہے۔

جاسوس فلم سیریز کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ 1962 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس میں پہلے جاسوس شان کانری بنے تھے جو رواں برس اکتوبر میں 90 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

شان کانری کی موت کے 2 ماہ بعد ان کی جانب سے فلم میں استعمال کیے جانے والے جرمن اسلحہ ساز کمپنی کی جانب سے بنائے گئے خراب پستول کو امریکا میں فروخت کردیا گیا۔

پسٹول کو شان کانری نے فلم میں چلایا تھا—اسکرین شاٹ/ فیس بک
پسٹول کو شان کانری نے فلم میں چلایا تھا—اسکرین شاٹ/ فیس بک

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شان کانری کی جانب سے فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں استعمال کیے جانے والے سیمی آٹومیٹڈ پستول اب خراب بن چکا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر کے درمیان فروخت ہوگا مگر وہ اندازوں سے کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا۔

پستول کو فروخت کرنے والے لاس اینجلس کے نیلام گھر کے مطابق جیمز بانڈ میں دکھائے گئے پستول کو فلم سیریز کے ایک امریکی مداح نے ریکارڈ رقم میں خریدا، تاہم انہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔

شان کانری 31 اکتوبر کو 90 برس کی عمر میں چل بسے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز
شان کانری 31 اکتوبر کو 90 برس کی عمر میں چل بسے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز

پستول خریدنے والے مداح کے مطابق انہوں نے اب تک سیریز کی تمام یعنی 24 ہی فلمیں دیکھی ہیں اور ان کے بچوں نے بھی سیریز کی زیادہ تر فلمیں دیکھی ہیں۔

نیلامی میں جہاں شان کانری کی جانب سے استعمال کیا کیا پستول تقریبا 5 کروڑ روپے میں فروخت ہوای، وہیں ٹام کروز اور اداکار بروس ولز کی جانب سے فلموں میں استعمال کی جانے والی چیزیں بھی بھاری رقم میں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’جیمز بانڈ‘ سیریز کے پہلے جاسوس چل بسے

نیلامی میں ٹام کروز کی جانب سے آنے والی فلم ٹاپ گن: میورک میں استعمال کیا جانے والا ہیلمٹ بھی ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

اسی طرح نیلامی میں سینیئر اداکار بروس ولز کی جانب سے 1994 کی فلم پلپ فکشن میں استعمال کی جانے والی تلوار 35 ہزار 200 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی۔

خراب ہوجانے والی پسٹول اندازوں سے زیادہ رقم میں فروخت ہوئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: اے ایف پی
خراب ہوجانے والی پسٹول اندازوں سے زیادہ رقم میں فروخت ہوئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024