• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی

شائع December 6, 2020
پروازیں لندن سے لاہور اور لندن سے اسلام آباد کے لیے چلائی جائیں گی—فائل فوٹو: رائٹرز
پروازیں لندن سے لاہور اور لندن سے اسلام آباد کے لیے چلائی جائیں گی—فائل فوٹو: رائٹرز

راولپنڈی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اس اے) کی جانب سے فلائٹ آپریشن کی منظوری کے بعد برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی اے اے نے ورجن اٹلانٹک کی جانب سے 2 دسمبر کو کی گئی درخواست کے جواب میں فلائٹ آپریشن کے آغاز کی اجازت دی۔

ورجن اٹلانٹک اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے اور ایئرلائن دونوں شہروں کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں جاری رکھنے کے لیے ایئربس اے 332 کا استعمال کرے گی۔

مزید پڑھیں: برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پی سی اے اے کی جانب سے منظور شدہ شیڈول کے مطابق 13 دسمبر کو پہلی مسافر پرواز وی ایس 365 لندن سے اڑان بھرے گی اور 14 دسمبر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایئرلائن لندن اور لاہور کے درمیان 4 ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزید یہ کہ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے قبل ورجن اٹلانٹک 7 دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان کے لیے ایک کارگو پرواز وی ایس 364 چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

ایئرلائن کی جانب سے مانچسٹر سے لندن کے لیے پروازوں کو آپریٹ کرنے کی مبینہ طور پر اجازت مانگی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایئرلائن نے اس سے قبل برطانیہ سے پاکستان کے لیے 3 روٹس کا اعلان کیا تھا جس میں لندن سے لاہور، لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد شامل تھے۔

اسی سلسلے میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے ایئرلائن کو منظوری دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024