• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 308 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 483 صحتیاب

شائع December 6, 2020
پاکستان میں کیسز اور اموات دونوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کیسز اور اموات دونوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال ایک مرتبہ پھر تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16ہزار 499 ہے جس میں سے 3 لاکھ 55 ہزار 12 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 361 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 308 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.9 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 483 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 53 ہزار 126 ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گئی تھی تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

تاہم کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سخت عملدرآمد نہ ہونے سے دسمبر کے آغاز سے ہی اموات اور کیسز مزید تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

آج 6 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 569 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 273 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث مزید 20 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 11 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 662 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 25 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 162ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 537 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 49 ہزار 220 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 404 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 440 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 169 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 422 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار 414 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 6 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 340 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 59 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 278 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 فرد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 177 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 719 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں 24 گھنٹوں میں کوئی نہیں موت واقع نہیں ہوئی، جس کے بعد گلگت بلتستان میں اموات کی مجموعی تعداد 98 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 483 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: .416499

صحتیاب: 355012

اموات: 8361

فعال کیسز: 53126

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 273 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک 22 ہزار 955 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 49 ہزار 220 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 440 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 32 ہزار 414، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3011

پنجاب: 3162

خیبرپختونخوا: 1404

بلوچستان: 169

اسلام آباد: 340

آزاد کشمیر: 177

گلگت بلتستان:98

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024