ممتاز عالم دین مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے

شائع December 8, 2020
درس تفسیر و حدیث میں منفرد مقام رکھنے والے مفتی زر ولی خان سے استفادہ کے لیے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے — فائل فوٹو / یوٹیوب
درس تفسیر و حدیث میں منفرد مقام رکھنے والے مفتی زر ولی خان سے استفادہ کے لیے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے — فائل فوٹو / یوٹیوب

ممتاز عالم دین اور جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث و التفسیر مفتی زر ولی خان انتقال کر گئے۔

ترجمان انڈس ہسپتال کے مطابق شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان کورونا کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔

تاہم جامعہ احسن العلوم گلشن اقبال کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی زر ولی خان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث نہیں ہوا، ان کو ہر سال کی طرح اس بار بھی موسم سرما میں سانس کی تکلیف کی وجہ سے دو دن قبل ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ منگل کو صبح 11 بجے جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مفتی زر ولی خان نے 1978 دینی درسگاہ جامعہ احسن العلوم قائم کی اور پوری زندگی درس و تدریس سے وابستہ رہے۔

کئی کتب کے مصنف، ہزاروں علما کے استاد، درس تفسیر و حدیث میں منفرد مقام رکھنے والے مفتی زر ولی خان سے استفادہ کے لیے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے۔

واضح رہے کہ مفتی زر ولی خان ضلع صوابی کے قصبہ جہانگیرا میں 1953 میں پیدا ہوئے تھے اور جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤٔن سے سند فراغت حاصل کی، جبکہ مولانا یوسف بنوریؒ، مولانا عبداللہ کاکاخیل جیسے اکابرین آپ کے اساتذہ میں شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024