• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مشیر خزانہ نے مرغی، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی

شائع December 8, 2020
مارکیٹ میں مرغی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے ہموار فراہمی یقینی بنائیں، عبدالحفیظ شیخ کی صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت - فائل فوٹو:ڈان نیوز
مارکیٹ میں مرغی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے ہموار فراہمی یقینی بنائیں، عبدالحفیظ شیخ کی صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت - فائل فوٹو:ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مرغی کی قیمتوں کی سختی سے نگرانی کریں اور اس میں کمی لائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ قومی پرائز مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں مرغی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے ہموار فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کے دوران مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مشیر خزانہ نے وزارت صنعت کو بھی خوردنی تیل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے وزارت غذائی تحفظ کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، میری ٹائم، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا حکم دیا تاکہ لاجسٹک کمیٹی کے فیصلے کے مطابق گندم کی آف لوڈنگ سے متعلق شیڈول پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جاسکے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چیف سیکریٹریز سے صوبوں میں گندم کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی بلند ترین سطح 12.7 فیصد تک جا پہنچی

انہیں بتایا گیا کہ اس وقت طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی مقدار میں گندم دستیاب ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ فراہمی کی صورتحال اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں بہتری کی وجہ سے جلدی خراب ہونے والی اشیا کے ساتھ ساتھ گندم اور چینی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

سیکریٹری خزانہ نوید کامران نے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کا رجحان پیش کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین پرائز انڈیکس کے مطابق گندم کا آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور آلو سمیت 13 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں تھوڑا بہت اضافہ ہوا ہے 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024