• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام سروسز متاثر

شائع December 10, 2020
فائل فوٹو:رائٹرز—
فائل فوٹو:رائٹرز—

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، اس کی میسینجر ایپ اور فوٹو شیئرنگ ایپ سروسز کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی اکثریت کے لیے فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام مکمل طور پر ڈاﺅن ہیں جبکہ مخصوص فیچرز کے استعمال میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

علاوہ ازیں موبائل فون ایپس کے علاوہ فیس بک اور انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو استعمال کرنے میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

صارفین جیسے ہی فیس بک کھولتے ہیں تو سروس میں ایرر آجاتا ہے جبکہ میسینجر صارفین کو پیغام بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میسینجر ایپ اور فیس بک کی دیگر سروسز استعمال کرنے والے صارفین کے پیغام بھیجنے میں بھی مشکلات اور تاخیر ہورہی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر ایپس کریش ہوگئی ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق یہ مسائل صبح میں شروع ہوئے جس سے پورا برطانیہ اور یورپ متاثر ہے جبکہ مغربی یورپ سب سے زیادہ متاثر پے۔

تاہم ابھی تک سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کو درپیش مسائل کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق 80 فیصد صارفین کو پیغامات موصول نہیں ہورہے جبکہ 20 فیصد صارف اپنے اکاؤنٹس لاگ اِن نہیں ہوپارہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے فیس بک کی دیگر 2 ایپس انسٹاگرام اور میسینجر کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

دی مرر نے اس سلسلے میں فیس بک سے رابطہ کیا ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں موجود فیس بک کے صارفین اب ٹوئٹر پر یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ دیگر لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے یا نہیں۔

میٹ نوارا نامی صارف نے لکھا کہ فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام یورپ بھر میں ڈاؤن ہے۔

ویب سائٹ پلس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں فیس بک میسینجر متاثر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024