• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

گاڑیوں کے سائیڈ مرر میں چھپی یہ دلچسپ حقیقت جانتے ہیں؟

شائع December 14, 2020
— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

آپ کو گاڑی چلانی نہیں بھی آتی ہو یا اس کے مالک نہ ہوں، مگر دیکھا تو ہوگا اور اس کے دونوں اطراف یعنی ڈرائیور اور پسنجر سیٹ کے برابر آئینوں یا سائیڈ مرر کو بھی دیکھا ہوگا۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ پسنجر سائیڈ مرر میں پیچھے موجود اشیا یا گاڑیاں حقیقت سے زیادہ قریب نظر آتی ہیں۔

درحقیقت اکثر تو ان آئینوں میں لکھا بھی ہوتا ہے کہ 'شیشے میں اشیا حقیقت سے زیادہ قریب نظر آئیں گی'۔

مگر گاڑیوں کے شیشے ایسے کیوں ڈیزائن کیے جاتے ہیں؟ کیا آپ کو اس کا علم ہے؟

ویسے یہ جان لیں کہ اکثر گاڑیوں میں ڈرائیور کے ساتھ موجود سائیڈ مرر میں ایسا لکھا نہیں ہووتا مگر پسنجر سائیڈ مرر میں ضرور ہوتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں اطراف مختلف آئینوں کا استعمال کیا جاتا ہے، ڈرائیو کی سائیڈ میں فلیٹ مرر ہوتا ہے جیسا واش روم میں استعمال ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں پسنجر سائیڈ مرر میں کونویکس مرر کا استعمال ہوتا ہے۔

فلیٹ مرر میں اشیا سے روشنی کی لہریں تسلسل سے معنکس ہوتی ہیں جبکہ کونویکس مرر میں یہ لہریں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔

اس کے باعث پسنجر مرر میں فیلڈ آف ویو زیادہ بہتر ہوتا ہے اور دور ہونے پر اشیا معمول سے زیادہ چھوٹی نظر آتی ہیں۔

چونکہ چھوٹی نظر آنی والی اشیا کچھ دور نظر آتی ہیں تو ڈرائیو کو لین بدلنے یا گاڑی کو محفوظ فاصلے پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور جب وہ قریب محسوس ہوتی ہیں تو یہ انتباہ ہوتا ہے کہ اسے دیکھ بھال کر لین بدلنے یا کوئی اور فیصلہ کرنا چاہیے۔

اس کے مقابلے میں ڈرائیور کا سائیڈ مرر زیادہ درست عکاسی کرتا ہے جس سے ڈرائیو کو اپنی گاڑی کے پیچھے موجود فیلڈ آف ویو کا قریبی نظارہ ملتا ہے۔

جب دونوں آئینوں کے عکس ڈرائیو کے دماغ میں اکٹے ہوتے ہیں تو وہ سڑک پر نظر رکھنے کے ساتھ دونوں آئینوں کی مدد سے گاڑی کو محفوظ طریقے سے چلاپاتا ہے۔

ویسے گاڑی چلاتے ہوئے دونوں مررز کو ہمیشہ چیک کرتے رہیں اور لین بدلنے سے قبل مکمل احتیاط کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024