• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹوئٹر میں بلیو ٹِک کا حصول جنوری 2021 سے ممکن

شائع December 20, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے 2021 کے آغاز میں نئی اکاؤنٹ پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے، جس میں ویریفکیشن کا عمل بھی شامل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق نئی پالیسی میں پلیٹ فارم میں سرگرم بوٹس اور سروسز کی پروفائلز میں واضح کیا جائے گا کہ یہ انسان نہیں چلارہے بلکہ ایک آٹومیٹڈ اکاؤنٹ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ٹوئٹر کی جانب سے میمورلائزاڈ لیبل کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو ایسی پروفائلز کے لیے ہوگا جن کو چلانے والے صارفین کا انتقال ہوچکا ہوگا، اس کے لیے ایک الگ پراسیس کو تیار کیا جائے گا، جس کے تحت انتقال کرجانے والے صارف کا اکاؤنٹ کوئی اور چلانے کے لیے اپلائی کرسکے گا۔

تاہم سب سے اہم کسی اکاؤنٹ کو ویریفائی کرانا ہے جس کو کمپنی نے 2017 سے روک رکھا ہے۔

نئے قوانین کے تحت اس پراسیس کو دوبارہ متعارف کرایا جارہا ہے۔

20 جنوری سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جاکر ویریفکیشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

نئے قوانین کے تحت ٹوئٹر کی جان سے ہیڈر پکچر اور بائیو کی شرائط کو اس عمل کی لازمی شرائط سے نکال دیا جائے گا۔

نومبر میں ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 2021 میں اپنے ویریفکیشن سسٹم کو دوبارہ لانچ کررہی ہے اور اس کے لیے عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت ٹوئٹر کی جانب سے آغاز میں 6 اقسام کے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائے گا، جن میں حکومتی عہدیداران، کمپنیاں، برانڈز، غیرمنافع بخش ادارے، نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور سماجی ادارے اور دیگر بااثر شخصیات شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان کیٹیگریز میں وقت کے ساتھ توسیع کی جائے گی۔

اب کمپنی نے بتایا ہے کہ 20 جنوری سے ویریفکیشن کا عمل دوبارہ شروع ہورہا ہے اور اسی دن سے غیرمتحرک اکاؤنٹس سے بلیو ٹکس ہٹانے کا بھی آغاز ہوگا۔

پالیسی کی مکمل تفصیل اس لنک پر جاکر پڑھی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024