• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردیں گے، شیخ رشید احمد

شائع December 30, 2020
وزیر داخلہ نے  میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فوری کو منسوخ کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے چین اور افغانستان کے ویزے کا اجرا آن لائن ہوگا جبکہ مینوئل ویزے کو ختم کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کرپشن تھی اور یہ شکایت تھی کہ چین اور افغانستان کے ویزے اور اس میں توسیع کے لیے پیسے لیے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے مینوئل ویزا ختم ہوجائے گا اور 54 ہزار چینی اور 41 ہزار دوسرے لوگوں کو ویزا ملے گا جبکہ اس کے علاوہ 191 ممالک کو آن لائن ویزا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈیز کلب اور کلچرل کمپلیکس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ڈی اے میں بہترین کام ہورہا ہے اور مزدوروں کی بہتری کے لیے ان کی یونین کو آئندہ بدھ کو اپنے دفتر بلاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جے پی پر پرنسپل روڈ کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ 7 ایونیو انٹرچینج بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے کام کو بھی تیزی سے شروع کیا جائے گا۔

دوران گفتگو سیاسی معاملات پر انہوں نے کہا کہ جو میں کہتا تھا اللہ نے وہ پورا کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ یہ سب بےنقاب ہوگئے ہیں، اگر میں وزیرداخلہ ہوں اور اقامہ لوں تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، مطلب میرا، میری دھرتی پر ایمان نہیں ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے اس لیے ہوتے ہیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلتےہیں اور یہ برداشت نہیں کرتے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم جب بےنقاب ہوتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں لیکن ہم اچھی ٹرانسپورٹ منگا رہے ہیں اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ چلانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھی: اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نئی گاڑیاں اور ٹرانسپورٹ آنے دیں تمام ناکے ختم کردوں گا۔

سیاسی معاملات سے متعلق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں اور چوروں کے لیے بھی، جس نے مذاکرات کرنے ہیں وہ اسمبلیوں میں آکر مذاکرات کرے اور جس نے مال پانی بنایا ہے وہ دوسرے بڑے گیٹ پر آئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور ویزوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 191ملکوں کے لیے لوگ جو وزارت داخلہ میں قطاریں لگا کر دھکا کھاتے تھے وہ پڑسوں سے ختم ہوجائے گا۔

صحافیوں کے لیے نیا سیکٹر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونین کے ذریعہ پلاٹ ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024