• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکی ریپر سین 'ڈی ڈی' کومبز کی وبا سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد

شائع December 30, 2020 اپ ڈیٹ December 31, 2020
ریپر و گلوکار سین کومبز نے اس تقریب میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی تھی— فائل فوٹو: اے پی
ریپر و گلوکار سین کومبز نے اس تقریب میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی تھی— فائل فوٹو: اے پی

امریکی ریپر سین 'ڈی ڈی' کومبز نے ریاست فلوریڈا کی شہر میامی کے علاقے میں عالمی وبا کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کی مدد کی۔

امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے عالمی وبا کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے اوورٹاؤن علاقے کے رہائشیوں کی مدد کے لیے منعقد کردہ تقریب میں شرکت کی۔

ریپر و گلوکار سین کومبز نے اس تقریب میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

نقد رقم کے علاوہ انہوں نے 50 ڈالر کے سپر مارکیٹ کے گفٹ کارڈز اور حفظان صحت کی مصنوعات پر مشتمل بیگز بھی دیے۔

خیال رہے کہ امریکی گلوکار کی خیراتی فاؤنڈیشن میوزک فیسٹیول اور نائٹ لائف آرگنائزر مائیکل گارڈنر اور مقامی گروہ ٹینز ایکسرسائزنگ ایکسٹراورڈنری سکسیس کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔

ان کی فاؤنڈیشن 175 خاندانوں کو کرائے میں معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔

ہجوم میں موجود مداحوں اور خاندانوں کی مدد کرنے کے دوران وہ فیس شیلڈ اور سیاہ رنگ کے دستانے پہنے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024