• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ندا یاسر صرف شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں

شائع January 2, 2021
میرے شوہر بہترین ہدایت کار و اداکار ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک
میرے شوہر بہترین ہدایت کار و اداکار ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر یوں تو کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں۔

ندا یاسر صرف مارننگ شو کی میزبانی اور شوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں کی پروڈیوسنگ کررہی ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ نجی مصروفیات بڑھ جانے کی وجہ سے اب وہ ہر وقت اداکاری نہیں کر سکتیں اور وہ خاندان کو وقت دینے کے لیے ہی فی الحال ڈراموں میں نہیں دکھائی دے رہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اب وہ صرف اور صرف شوہر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ندا یاسر نے ٹی وی ڈراموں سے دوری پر بات کرتے ہوئے دلیل دی کہ خاندان اور خاص طور پر بچوں کو وقت دینے کی وجہ سے وہ ڈراموں سے دور ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کا دل اداکاری سے بھر گیا ہے اور کہا کہ مارننگ شوز کی میزبانی سے وہ بچوں کے ساتھ اچھا وقت بھی گزار لیتی ہیں، کیوں کہ اس میں خود کو کسی کردار میں نہیں ڈھالنا پڑتا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے مارننگ شو کو ملک بھر میں بہت پسند کیا جاتا اور دیکھا جاتا ہے، اسی لیے ان کا شو آج بھی چل رہا ہے، ورنہ کب کا انتظامیہ ان کا شو بند کروا چکی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا و یاسر نواز کے ‘چکر’ میں نیلم منیر کی انٹری

ندا یاسر نے اپنے شو پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو حق ہے کہ وہ ان کے شو کو پسند یا نا پسند کرے، تاہم انہیں نا پسند کرنے والے انہیں بد دعائیں نہ دیں اور ان کے لیے برے الفاظ استعمال نہ کریں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ وہ اب صرف اور صرف شوہر یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے اس کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر کے ڈراموں میں اس لیے کام کرنا چاہتی ہیں، کیوں وہ ان کے شوہر ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کا خیال بھی رکھیں گے اور ان پر کام لینے کے حوالے سختی نہیں کریں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے یاسر ںواز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے بہترین ہدایت کاروں اور اداکاروں میں سے ایک قرار دیا۔

ندا یاسر نے پاکستانی ڈراموں پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستانی ڈرامے اب بھی دنیا میں بہت مقبول ہیں اور انہیں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں کچھ وقت کے لیے پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کی کاپی پر بننے لگے تھے لیکن اب دوبارہ پاکستانی ڈراموں کا عروج آ رہا ہے اور ان پر ہر طرف باتیں ہونے لگی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024