• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

حریم شاہ 'راز' کے ذریعے اداکاری کرنے کو تیار

شائع January 13, 2021
حریم شاہ راز نامی سیریز سے اداکاری میں انٹری دیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ راز نامی سیریز سے اداکاری میں انٹری دیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

اگرچہ حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز میں مختلف گانوں پر ڈانس پرفارمنس کرنے سمیت مختلف فلموں و ڈراموں کے ڈائلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اداکاری میں بھی جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

جی ہاں، حریم شاہ جلد ہی متعارف ہونے والی پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ایک ہارر سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اردو فلکس کے انسٹاگرام پر حریم شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے ان کی آنے والی سیریز 'راز' میں ڈیبیو کرنے کے لیے ان کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی ادارہ اسٹریمنگ سائٹ 'اردو فلکس' متعارف کرانے کو تیار

ساتھ ہی حریم شاہ کی معاہدے پر دستخط کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے 'راز' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

اردو فلکس کے انسٹاگرام پر حریم شاہ کی ایک اور تصویر بھی شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ ٹک ٹاکر جلد ان کی سیریز سے ایکٹنگ ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعد ازاں حریم شاہ نے بھی 'راز' کا پرومو شیئر کیا، جس میں ان کی پہلی جھلک بھی دکھائی گئی۔

پرومو کے مطابق 'راز' کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 'اردو فلکس' آئندہ سال جنوری میں لانچ ہونے کا امکان

حریم شاہ اور اردو فلکس نے 'راز' سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ اس کی کاسٹ میں اور کون اداکار شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ تاحال اردو فلکس کو بھی متعارف نہیں کرایا گیا تاہم کمپنی کے مطابق وہ متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور بیک وقت بہت ساری سیریز، فلمیں اور ڈراموں کی شوٹنگ جاری ہے۔

اردو فلکس کے حوالے سے ابتدائی طور پر نومبر 2020 میں اعلان کیا تھا اور بعد ازاں دسمبر میں بتایا گیا تھا کہ اسے جنوری 2021 تک باضابطہ طور پر صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم تاحال اردو فلکس کو مواد دیکھنے کے لیے صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا، البتہ اس کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اردو فلکس کے سوشل میڈیا پیجز پر شائع پوسٹس کے مطابق ادارہ بیک وقت متعدد ویب سیریز، فیچر فلموں، دستاویزی فلموں اور ڈراموں کی تیاری میں مصروف ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے وسط تک اردو فلکس کو مواد دیکھنے کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024