• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 46 اموات، کیسز میں ایک ہزار 920 کا اضافہ

شائع January 18, 2021
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے—فائل فوٹو: ا
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے—فائل فوٹو: ا

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز ہزاروں اور اموات درجنوں میں رپورٹ ہورہی ہیں، تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بھی تقریباً 2 ماہ بعد کھول دیے گئے ہیں۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے حوالے سے قائم کردہ پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 920 کیسز سامنے آئے جبکہ 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم ایک ہزار 589 لوگ خوش نصیب تھے جو اس وبا سے شفایاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی جس میں سے 91.2 فیصد یعنی 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 997 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 986 رہ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔

تاہم دسمبر میں کیسز اور اموات کے سلسلے میں کچھ حد تک کمی دیکھی گئی تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور درجنوں اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔

آج 18 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 922 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 576 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 18 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 793 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 560 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 782 ہوگئی۔

تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 23 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 432 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 276 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 63 ہزار 615 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 4 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 783 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 612 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کسی فرد کا اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 190پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 92 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 111 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 457 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 25 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 631 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 241 پر برقرار ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 884 پر برقرار ہے۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 589 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 228 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 521211

صحتیاب: 475228

اموات: 10997

فعال کیسز: 34986

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 576 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 782 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 63 ہزار 615 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 612 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 631 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3793

پنجاب: 4432

خیبرپختونخوا: 1783

بلوچستان: 190

اسلام آباد: 457

آزاد کشمیر: 241

گلگت بلتستان: 101

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024