• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کووڈ کے خوف سے 3 ماہ تک ایئرپورٹ میں چھپا رہنے والا مسافر

شائع January 18, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

مگر ایسا تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اس بیماری کے خوف سے ایک شخص کئی ماہ تک ایئرپورٹ میں چھپا رہے تاکہ اسے اپنے گھر نہ جانا پڑے۔

مگر ایسا ہوا ہے اور وہ بھی امریکا کے شہر شکاگو میں۔

جی ہاں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والا ایک 36 سالہ شخص 3 ماہ تک شکاگو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ایک محفوظ سیکشن میں چھپا رہا اور حیران کن طور پر کسی کو علم بھی نہیں ہوا۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بہت زیادہ خوفزدہ ہونے کی وجہ سے لاس اینجلس میں اپنے گھر نہیں جانا چاہتا۔

آدیتیہ سنگھ نامی اس شخص کو 3 ماہ کے بعد جاکر گرفتار کیا گیا اور اس پر ایک ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں مجرمانہ طور پر گھسنے اور چوری کے الزامات ہیں۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ یہ شخص لاس اینجلس سے ایک پرواز سے شکاگو کے اوہارا ایئرپورٹ پر 19 اکتوبر کو آیا تھا۔

لگ بھگ 3 ماہ بعد 16 جنوری کو آدیتیہ سنگھ نے یونائٹیڈ ایئرلائنز کے 2 ملازمین کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس کی شناخت مانگی۔

جس پر آدیتیہ سنگھ نے مبینہ طور پر ایک ایئرپورٹ آئی ڈی بیج دکھایا جس کے گم ہونے کی رپورٹ اس کے مالک (ایئرپورٹ کا ایک آپریشن منیجر) نے 26 اکتوبر کو درج کرائی تھی۔

اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی کیتھلین ہیگرٹی نے کاؤنٹی جج کو بتایا کہ ایئرپوررٹ پر آنے والے مسافر اس شخص کو غذا فراہم کرتے تھے، جس کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں۔

کیتھلین ہیگرٹی نے بتایا کہ آدیتیہ سنگھ نے یہ بیج ایئرپورٹ میں درافت کیا تھا اور وہ کووڈ کے باعث گھر جانے کے خیال سے خوفزدہ تھا۔

اس موقع پر جج نے کہا 'آپ مجھے یہ بتارہے ہیں کہ ایک غیرمجاذ شخص اوہارا ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں 10 اکتوبر 2020 سے 16 جنوری 2021 تک رہ رہا تھا اور کسی کو علم نہیں ہوا؟ میں اسے درست طریقے سے سمجھنا چاہتی ہوں'۔

اس شخص کو دریافت کرنے کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے نے 911 پر رابطہ کیا اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

آدیتیہ سنگھ نے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہوئی ہے مگر بیروزگار ہے جبکہ لاس اینجلس میں دیگر کئی افراد کے ساتھ ایک کمرے میں رہ رہا ہے۔

مقدمے کے دوران جج نے کہا کہ عدالت نے ان حقائق اور واقعات کے بارے میں جانا جو چونکا دینے والے ہیں، ایئرپورٹ کے ایک محفوظ حصے میں جعلی آئی ڈی کے ساتھ ایسا ہونا ثابت کرتا ہے کہ ایئرپورٹس کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس طرح کے واقعات برادری کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں'۔

آدیتیہ سنگھ کو ایک ہزار ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کیا جائے گا تاہم اس کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شکاگو کے ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈے اے کے لیے ایئرپورٹس کے تحفظ سے زیادہ اہم کچھ نہیں، اس واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہے، تاکہ ہم تعین کرسکے کہ یہ شخص ایئرپورٹ یا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سیکیورٹی خطرہ تو نہیں تھا'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024