• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید جہاز کی چین میں رونمائی

شائع January 30, 2021
رونمائی تقریب چین میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور چینی حکام نے شرکت کی—تصویر: پاک بحریہ
رونمائی تقریب چین میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور چینی حکام نے شرکت کی—تصویر: پاک بحریہ

چین کے شہر شنگھائی میں ہوڈنگ ژونگوا شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی رونمائی کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ تقریب ہوڈنگ ژونگوا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد ہوئی، جہاں چین میں چیف نیول اورسیر کموڈور اظفر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق تقریب رونمائی کا دن پاک چین دوستانہ تعلقات کے 70سال پورے ہونے کا دن بھی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید جہاز کی رونمائی

مذکورہ تقریب میں چین کے اعلیٰ عہدیداران، چائنا شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی (سی ایس ٹی سی) اورہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں کموڈور اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی۔

اس موقع پر انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود ہوڈنگ ژونگوا شپ یارڈ اور ایم/ایس سی ایس ٹی سی کی جانب سے ان منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے پر ان کی محنت اور جذبے کو سراہا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے، جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے۔

مزید یہ کہ یہ جہاز الیکٹرونک وار فیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکواسٹک سینسر سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہاز 'پی این ایس یرموک' کی شمولیت

اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ نے چار ٹاپ 054 A/Pفریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا اور تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے پہلے ٹائپ 054 فریگیٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد چین کے شہر شنگھائی کے ژونگوا شپ یارڈ میں ہوا تھا۔

اس سے قبل جولائی 2020 میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے جدید جہاز 'پی این ایس یرموک' کو شامل کیا گیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا تھا کہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024