• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

گوادر کے پہاڑوں کے دامن میں بنے کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے

شائع February 1, 2021
اسٹیڈیم کی تصاویر سب سے پہلے فخر عالم نے شیئر کی تھیں—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر
اسٹیڈیم کی تصاویر سب سے پہلے فخر عالم نے شیئر کی تھیں—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر

اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان جہاں پسماندہ ترین صوبہ ہے، وہیں وہ قدرت کی خوبصورتیوں کے ساتھ ملک کے حسین ترین علاقوں میں سے ایک بھی ہے۔

اور گزشتہ کئی سال سے پہاڑوں کے دامن میں واقع شہر گوادر میں جاری تعمیراتی منصوبے بلوچستان کی خوبصورتی اور سیاحت میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

گوادر میں جہاں سی پیک کے تحت کئی تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، جو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں، وہیں پہاڑوں کے دامن میں بنائے گئے پہلے کرکٹ اسٹیڈیم نے بھی لوگوں کے دل موہ لیے۔

گوادر کے پہاڑوں کے دامن میں بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر معروف شخصیت فخر عالم نے ٹوئٹر پر شیئر کیں تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی ان تصاویر کو شیئر کیا اور لوگ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کے نظارے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

پہاڑوں کے دامن میں بنے اسٹیڈیم کی ہریالی اور نظاروں کو دیکھنے والے افراد نے کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے کے نہیں بلکہ کسی ترقی یافتہ یورپی ملک کے نظارے دیکھ رہے ہیں۔

آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کھیل کے میدان کی تعریفیں کیں—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر
آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کھیل کے میدان کی تعریفیں کیں—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر

آئی سی سی کے ٹوئٹرہینڈل پر گوادر اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے انہیں شیئر کرتے ہوئے نئے اسٹیڈیم کی تعریفیں کیں۔

فخر عالم نے ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ 31 جنوری کو گوادر اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری میں جی او سی گوادر جنرل امیر نجم کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کو خوبصورت نظاروں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے لوگوں کو دعوت دی کہ وہ گوادر آئیں اور نہ صرف یہ کھیل کا میدان دیکھیں بلکہ یہاں کھیل بھی کھیلیں۔

فخر عالم کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

شائقین نے بھی اسٹڈیم کی خوبصورتی کو سراہا—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر
شائقین نے بھی اسٹڈیم کی خوبصورتی کو سراہا—فوٹو: فخر عالم ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024