• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

کورونا وائرس کے سبب آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی

شائع February 2, 2021
آسٹریلین کھلاڑیوں کو مارچ میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین کھلاڑیوں کو مارچ میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آسٹریلین کھلاڑیوں کو مارچ میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ جنوبی افریقہ اڑان بھرنی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اسپنرز کو ڈراپ کر نے کو تیار

آسٹریلین کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ان کے پاس دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف ایگزیکٹو نک ہوکلی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت آسٹریلیا سے جنوبی افریقہ سفر کرنے سے ہمارے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور عوام کی صحت اور حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کیونکہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے خواہشمند تھے اور ہم دورہ ملتوی ہونے سے شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ باہر

جنوبی افریقہ میں اب تک 14 لاکھ 50ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 44ہزار سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

اس کی نسبت آسٹریلیا میں کیسز اور وائرس کی منتقلی کی شرح انتہائی کم ہے اور حال ہی میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ تین ٹی20، تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کی تھی۔

نک ہوکلی نے کہا کہ ہماری نظریں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے پر مرکوز ہیں جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان آمد سے قبل سری لنکا کی دو ٹیسٹ میچوں میں میزبانی کی تھی اور وہ دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024