• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

روٹ کی ڈبل سنچری، انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 227 رنز سے شکست دے دی

شائع February 9, 2021
جو روٹ کو ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا — فوٹو بشکریہ آئی سی سی
جو روٹ کو ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا — فوٹو بشکریہ آئی سی سی

انگلینڈ نے کپتان جو روٹ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 227 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو کپتان جو روٹ نے شاندار بیٹنگ سے درست ثابت کردیا۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی 10وکٹیں، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ

انگلش کے کپتان نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 218 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنائے، ڈوم سبلی نے 87 اور بین اسٹوکس نے 82 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور جسپریت بمراہ نے تین، تین جبکہ ایشانت شرما اور شہباز ندیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم 73 رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی تھی لیکن چتیشور پجارا، ریشابھ پنت اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کی ٹیم 337 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پنت نے 91، سندر نے 85 اور پجارا نے 73 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ڈوم بیس 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

بھاری برتری لینے کے باوجود انگلینڈ نے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سوئپ، معروف شخصیات قومی ٹیم کی معترف

دوسری اننگز میں تیز رفتاری سے بیٹنگ کی کوشش میں پوری انگلش کی ٹیم 178 رنز پر ڈھیر ہو گئی، روٹ 40 رنز بنا کر پھر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ ایشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے بھارت کو میچ میں فتح کے لیے 420 رنز کا ہدف دیا اور چوتھے دن کے اختتام سے قبل بھارتی ٹیم روہت شرما کی خدمات سے محروم ہو گئیں۔

پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو دن کے آغاز میں ہی بھارت کو اس وقت دھچکا لگا جب تجربہ کار چتیشور پجارا 15 رنز بنانے کے بعد یک لیچ کی دوسری وکٹ بن گئے۔

58 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شبمان گل کا ساتھ دینے کپتان ویرات کوہلی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 92 تک پہنچایا، گل نے بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

92 کے مجموعے پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر گِل کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل ہوئی جسے فیلڈ امپائر نے مسترد کردیا اور ریویو کے باوجود امپائرز کال پر بلے باز بچ گئے۔

مزید پڑھیں: ناردرن واریئرزٹی10 لیگ 2021 کے چمپیئن بن گئے

اگلی گیند پر امپائرز کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور اینڈرسن کی خوبصورت ان سوئنگ نے شبمان گل کی وکٹیں بکھیر دیں۔

ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ دو گیند بعد اینڈرسن نے ایک اور خوبصورت گیند پر راہانے کو باؤلڈ کر کے بھارت کو چوتھا نقصان پہنچا دیا۔

دورہ آسٹریلیا کے ہیرو پنت دوسری اننگز میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور اینڈرسن کے تجربے کے سامنے وہ اس وقت بے بس نظر آئے جب ایک سلو گیند کو وکٹ کیپر بلے باز سمجھ نہ سکے اور شارٹ کور پر کھڑی فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے جبکہ سندر بھی کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

6 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان کوہلی کا ساتھ دینے ایشون آئے اور دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 54 رنز جوڑے، ایشون 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی میچ ڈرا کرنے کی آخری اُمید اس وقت دم توڑ گئی جب بین اسٹوکس نے 72 رنز بنانے والے کوہلی کو چلتا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے گانے کو سن کر کرکٹ اور میوزک مداح برہم

بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ نے 227 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

ڈبل سنچری بنانے والے جو روٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024