• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز 'راز' کا ٹریلر جاری

شائع February 12, 2021
ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز 'راز' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ان کی آنے والی ویب سیریز 'راز' پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔

'راز' کے ٹریلر میں حریم شاہ کو نوٹ اڑاتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : حریم شاہ کی ویب سیریز 'راز' کا ٹیزر جاری

ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے جبکہ ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گہرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی دوست کو انہیں مقبول ہونے کے طریقے بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔

ٹریلر میں بعدازاں حریم شاہ کو کچھ سوچتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں 'میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آگئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے'۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کو اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں شامل اداکاروں کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

فلم کے ٹیزر میں حریم شاہ کے ہمراہ اداکار شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ 'راز' کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم اس کے ٹیزر اور ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

'راز' کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ 'راز' کے ذریعے اداکاری کرنے کو تیار

تاہم 'راز' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ویب سیریز بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ اردو فلکس کی ویب سائٹ متعارف کروائی جا چکی ہے، جس پر رواں ماہ 26 فروری سے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024